

نئی دہلی: (اردودنیا.اِن)وزیر قانون روی شنکر پرساد نے بدھ کے روز کہا کہ ووٹر لسٹ کو آدھار سے جوڑنے کیلئے الیکشن کمیشن کی تجویز حکومت کے زیر غور ہے۔انہوں نے یہ معلومات لوک سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں دی۔
پرساد نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے ووٹر لسٹ کو آدھار سسٹم کے ساتھ جوڑنے کی تجویز پیش کی ہے تاکہ ووٹروں کے نام ایک ساتھ ہی متعدد مقامات پر ووٹر لسٹ میں ہونے کی پریشانی کو روکا جا سکے۔وزیر نے کہا کہ ایسا کرنے کے لئے انتخابات سے متعلق قوانین میں ترمیم کی ضرورت ہوگی۔انہوں نے کہاکہ یہ معاملہ حکومت کے زیر غور ہے۔



