بین ریاستی خبریں

آر ٹی پی سی آر ٹیسٹ کے بغیر بنگال میں باہری لوگ ریاست میں داخل نہ ہوں: ممتا بنرجی

ممتا بنرجی نے الیکشن کمیشن سے اپیل

کولکاتہ :(اردودنیا.اِن)مغربی بنگال کی وزیر اعلی اور ترنمول کانگریس کی سپریمو ممتا بنرجی نے الزام لگایا ہے کہ ریاست میںبی جے پی کے جلسوں میں شرکت کے لئے لوگ بیرونی ریاستوں سے آرہے ہیں اور ان کی وجہ سے بنگال میں کورونا میں اضافہ ہورہا ہے۔ انہوں نے الیکشن کمیشن سے درخواست کی ہے کہ نیگیٹو آر ٹی-پی سی آر ٹیسٹ رپورٹ کے حامل لوگوں کو ہی ریاست میں داخلے کی اجازت دی جائے۔

شمالی چوبیس پرگنہ میں ایک عوامی ریلی میں ممتا بنرجی نے کہا کہ نریندر مودی کی زیرقیادت حکومت نے انتخابات کے باعث کرونا کو نظرانداز کیا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ ریاست میں کرونا کیسز بڑھ رہے ہیں۔ ہم ہندوستانی الیکشن کمیشن سے درخواست کریں گے کہ وہ اب کسی کو بغیر آر ٹی پی سی آر ٹیسٹ کی منفی رپورٹ کے ساتھ بنگال میں داخل ہونے سے روک دیں ۔ ممتا بنرجی کے اس الزام پر بی جے پی نے جوابی وار کیا ہے ۔

بی جے پی کے ترجمان کے مطابق جو بھی سی ایم کی یہ بات سنتا ہوگا کہ پی ایم مودی کورونا پھیلا رہے ہیں وہ ہنس رہا ہوگا۔ مودی سرکار دوسرے کئی ممالک کے ساتھ اس بیماری کے خلاف لڑ رہی ہے ،اور طبی امداد کر رہی ہے ۔ ٹی ایم سی کو معلوم ہوناچاہیے کہ وہ ہار رہی ہے ،اسی لئے اس طرح کی بیان بازی کی جارہی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button