دلچسپ خبریںسرورققومی خبریں

آپ کا اسمارٹ فون چوری ہوگیا ؟ گھر بیٹھے تمام ڈیٹا ایسے کریں حذف

نئی دہلی :(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)اسمارٹ فون آج ہماری زندگی کا ایک لازمی جزو ہے۔ اسمارٹ فون چوری ہونے یا گمشدگی کے اکثر واقعات بھی پیش آتے رہتے ہیں ۔ اس صورتحال میں آپ کے ڈیٹا کے تئیں خطرہ بھی رہتا ہے۔ اگر آپ کا فون غلط ہاتھوں میں چلاجاتا ہے، تو پھر ڈیٹا کو بھی غلط استعمال کیا جاسکتا ہے۔ ایسی صورتحال سے بچنے کے لئے گوگل اپنے اینڈرائیڈ صارفین کو فون تلاش کرنے اور ڈیٹا حذف کرنے کی سہولت بھی دیتا ہے۔

آج ہم بتانے جارہے ہیں کہ کیسے گھر بیٹھیں اپنے گمشدہ موبائل کا ڈیٹا ڈیلیٹ کریں۔سب سے پہلے آپ کو فون ڈھونڈنے کی کوشش کرنی ہوگی،فون کا لوکیشن جاننے کے لئے یہ ضروری ہے کہ اسمارٹ فون میں۔ لوکیشن اور ڈیٹا سروس آن ہو، جبکہ موبائل میں رکھے گئے ڈیٹا کو حذف کرنے کے لئے صرف ایکٹو انٹرنیٹ رہناہی کافی ہے ۔

پہلا مرحلہ: اس کے لئے آپ کو فائنڈ مائی ڈیوائس کی ویب سائٹ پر جانا ہو گا ، جسے گوگل سرچ کے ذریعہ ڈھونڈ سکتے ہیں۔

مرحلہ 2:اپنے گوگل اکاؤنٹ کے ساتھ یہاں لاگ ان کریں ،جواکاؤنٹ اسمارٹ فون پر چل رہا ہے۔

مرحلہ 3: ایک بار لاگ ان ہونے کے بعد ویب سائٹ آپ کے فون کی تلاش شروع کرے گی۔

مرحلہ 4: ویب سائٹ گوگل میپ پر فون کے آخری لوکیشن کو بھی ظاہر کرے گی۔

مرحلہ 5: اگر آپ چاہتے ہیں تو آپ میپ پر موجود لوکیشن کی سمت بھی دیکھ سکتے ہیں اور فون تک رسائی حاصل کرسکتے ہیں۔اس کے علاوہ دور بیٹھے اپنے موبائل سے ڈیٹا اس طرح ڈیلیٹ کریں ۔اگر آپ فائنڈ مائی ڈیوائس فیچر کے ذریعہ فون نہیں ڈھونڈ سکتے ہیں تو بہتر ہے کہ فون کے تمام ڈیٹا کو ڈیلیٹ کردیں۔

اس کے لئے مرحلہ 1میں اس کے لئے آپ کو فائنڈ مائی ڈیوائس ویب سائٹ پر جانا ہوگا۔

مرحلہ 2: یہاں آپ ایرز ڈیوائس کا آپشن نظر آئے گا۔

مرحلہ 3: اس آپشن پر کلک کرکے ویری فائی کریں۔

مرحلہ 4: اپنے گوگل اکاؤنٹ کو ویری فائی کریں۔

مرحلہ 5: فون مختصر وقت میں ری سیٹ ہونا شروع ہوجائے گا اور فون کا ڈیٹا بھی حذف ہوجائے گا۔

مرحلہ 6: واضح ہو کہ یہ طریقہ اسی وقت اپنائیں جب یہ یقین ہو کہ آپ کافون اب واپس نہیں آسکتا ہے ۔

متعلقہ خبریں

Back to top button