نئی دہلی:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں) حکومت نے ملک میں کورونا مریضوں کے لئے آکسیجن کے بحران کے مدنظر آکسیجن سے بھرے ٹینکروں کو ٹول پلازہ پر ٹیکس استثنی کردیا ہے۔روٹ ٹرانسپورٹ کی وزار ت نے سنیچر کو یہاں ایک بیان میں کہاکہ ملک میں کووڈ متاثرین کو آکسیجن کی کمی نہیں ہو اور وقت پر تمام ضرورت مندوں کو آکسیجن پہنچائی جاسکے اس کے لئے ٹول پلازہ پر آکسیجن ٹینکروں کو ٹول ٹیکس سے استثنی کردیا گیا ہے۔بیان میں کہا گیا ہے کہ ٹول پلازہ پر اگلے آرڈر تک آکسیجن ٹینکروں کو بھی ایمبولنس گاڑیوں کی طرح ان کے منزل تک پہنچنے کی چھوٹ ہوگی اور ان سے کوئی ٹیکس نہیں لیا جائے گا۔



