ای ڈی نےانعامی نکسلی کے گھر پرمارا چھاپہ
پلاموں:پلاموں میں ماؤنواز کمانڈر مہاویر یادو عرف ابھیجیت یادو کے خلاف بڑی کارروائی ہوئی ہے۔ انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے جمعہ کے روز ماؤنواز ابھیجیت کے ذریعہ حاصل کروڑوں کی جائیداد ضبط کی۔ ای ڈی نے میدنی نگر ، چھترپور اور ہریہر گنج میں واقع ابھیجیت یادو کی جائیداد پر قبضہ کر لیا ہے۔
ای ڈی نے 6 پلاٹ اور ایک مکان کو اپنے قبضے میں لیا ہے۔ میدنی نگر کے نیما اور بیریا میں صدر زونل آفیسر رام نریش سونی کے موجودگی میں زمین ضبط کرنے کی کارروائی کی گئی۔ چھترپور میں تین پلاٹ ، ہریہار گنج میں ایک پلاٹ اور ایک مکان قبضہ میں لیا گیاہے ۔ ضبط شدہ جائیداد ابھیجیت یادو نے اپنی اہلیہ گیتا دیوی کے نام پر خریدی تھی۔ماؤ نواز ابھیجیت کے پاس بہار اور جھارکھنڈ میں نکسل واقعات سے متعلق 55 مقدمات درج ہیں۔ گذشتہ دس سالوں سےماؤ نواز ابھیجیت بہار-جھارکھنڈ کے سرحدی علاقے میں سرگرم ہے اور پولیس کے لئے درد سر بنا ہوا ہے۔
جھارکھنڈ حکومت نے اس پر پانچ لاکھ روپے کا انعام اعلان کیا ہے۔ ابھیجیت کا تعلق چھتر پور پولیس اسٹیشن کے علاقے بانڈیہ گاؤں سے ہے۔ جھارکھنڈ پولیس نے 4 مئی2018 کو یو اے پی اے ایکٹ کے تحت بیریا میں ابھیجیت کی زمین پر قبضہ کیاتھا۔ماؤ نواز سب زونل کمانڈر ابھیجیت یادو بدنام ماؤنوازوں میں سے ایک ہیں۔
پولیس کافی عرصے سے اسے گرفتار کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔ سن 2016 میں ، چھتر پور پولیس اسٹیشن کے علاقے کالاپہاڑ میں بارودی سرنگ کا دھماکہ ، 7 پولیس اہلکاروں کو ہلاک کرنے کا مرکزی ملزم ہے۔ لوک سبھا انتخابات کے دوران 2019 میں پپرا بازار میں بی جے پی لیڈر اوربلاک چیف کے شوہر ، موہن گپتا کو بھی دھمکی کے لئے نامزد کیا گیا ہے۔




