بین ریاستی خبریں

ایم پی : بڑھتے کرونا بحران پر شیوراج سنگھ کاخدشہ,ایکٹیو کیسز کی تعداد۱؍ لاکھ سے تجاوز کرسکتی ہے

اپریل کے اواخر تک ایکٹیو کیسز کی تعداد۱؍ لاکھ سے تجاوز کرسکتی ہے

بھوپال :(اردودنیا.اِن)مدھیہ پردیش میں بے قابو کورونا وائرس کے تئیں ریاستی وزیر اعلی شیوراج سنگھ چوہان نے ہفتے کے روز کہا کہ ریاست میں ایکٹیو مریضوں کی تعداد اپریل کے آخر تک ایک لاکھ تک ممکنہ طو ر پر پہنچ سکتی ہے۔

بھوپال میں میڈیا کے اہلکار سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ریاست میں کورونا وائرس کے شرح جس برق رفتاری سے بڑھ رہی ہے ، اس کے حساب سے اس ماہ کے آخر تک زیر علاج مریضوں کی تعداد ایک لاکھ تک پہنچ سکتی ہے،ہم اسے بیچ میں ہی روکنے کی کوشش کر رہے ہیں، اور لاک ڈاؤن سمیت دیگر اقدامات اختیا رکرنے لگے ہیں۔

واضح ہوکہ جمعہ تک مدھیہ پردیش میں زیر علاج مریضوں کی تعداد 30486 ہوگئی ہے،اور کیسوں کی کل تعداد 327220 ہوچکی ہے۔وزیراعلیٰ شیوراج چوہان نے کہا کہ بڑھتے کرونا کیسز کے پیش نظر ریاستی حکومت نے ریاست کے تمام اضلاع میں کووڈ -19 کیئر سنٹر کھولنے کا فیصلہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایڈیشنل چیف سکریٹری (محکمہ داخلہ) راجیش راجورا کی سربراہی میں افسروں کی ایک ٹیم اندور اور بھوپال میں جگہ تلاش کررہی ہے ، جہاں اس طرح کی سہولیات فراہم کی جاسکے ۔

وزیراعلیٰ چوہان نے کہا کہ تین دن پہلے تک روزانہ 60 میٹرک ٹن آکسیجن فراہم کی جاتی تھی۔ جمعہ کے روز ریاست میں 180 میٹرک ٹن آکسیجن فراہم کی گئی تھی۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ آکسیجن کا استعمال اعتدال کے ساتھ کیا جانا چاہئے۔ حال ہی میںریاست کے کچھ شہروں میں ، کرونا کے مریضوں کے علاج میں استعمال ہونے والے ریم ڈیسیور انجکشن کی قلت کی اطلاع ملی تھی،اس کے بارے میں وزیراعلیٰ چوہان نے کہا کہ ہمیں جمعرات کے روز 2000 انجکشن (ریم ڈیسیور) موصول ہوئے ہیں۔ ریاستی حکومت نے ایک لاکھ انجکشن خریدنے کا فیصلہ کیا ہے۔

چوہان کے مطابق ریاستی حکومت وینٹی لیٹروں کا بھی بندوبست کر رہی ہے۔ انہوں نے کہاکہ ہمیں جلد ہی مرکز سے 350 وینٹی لیٹر ملیں گے۔وزیراعلیٰ نے لوگوں سے یہ بھی اپیل کی ہے کہ وہ کرونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے میں مدد کے طور پر غیر ضروری گھر سے باہر نکلنے سے گریز کریں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button