
کولکاتہ: (اردودنیا.اِن)مغربی بنگال کی وزیر اعلی ممتا بنرجی نے کرونا ویکسی نیشن سرٹیفکیٹ پر وزیر اعظم کی تصویر پر طنزیہ انداز میں کہا کہ ایک دن ایسا آئے گا ،جب ملک کا نام نریندر مودی کے نام پر رکھ دیا جائے گا۔ممتا بنرجی نے ایک روز قبل وزیر اعظم مودی کی طرف سے لگائے گئے الزامات کا جواب دیتے ہوئے گجرات اور بنگال کا موازنہ کیا اور نام نہاد گجرات ماڈل پر سوال اٹھائے۔
مغربی بنگال کی وزیر اعلی ممتا بنرجی نے میڈیا رپورٹس کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ مودی شاہ کی ماڈل ریاست گجرات میں گذشتہ دو سالوں میں ہر روز زیادتی کے چار اور قتل کے دو واقعات پیش آتے ہیں۔
وزیر اعظم مودی کے بنگال کو بیٹیوں کے لئے غیر محفوظ ہونے کے دعوے پر انہوں نے کہا کہ اگر یہاں چوکس سکیورٹی نہ ہوتی ،تو خواتین رات کو آزادانہ طور پر گھر سے باہر نہیں نکل سکتی تھیں۔



