دلچسپ خبریں

ایک گھنٹے تک مردہ رہنے کی ایکٹنگ کرنے والا کیڑا

 #playing, #dead, #insects, #antlions,
antlions

(ویب ڈیسک)
شکاریوں سے بچنے کی کوشش میں کئی جانوروں کا طویل عرصے سے مرنے کے ڈرامے کا مشاہدہ کیا جاتا رہا ہے لیکن سائنس دانوں کا کہنا ہے کہ مرنے کی یہ ایکٹنگ کتنی طویل ہوسکتی ہے اس بارے میں کچھ نہیں کہا جاسکتا۔چارلس ڈارون نے بیٹل نامی ایک کیڑے کا مشاہدہ کیا تھا جو 23 منٹ تک مکمل طور مرنے کا ڈرامہ رچا سکتا تھا

لیکن برسٹل یونیورسٹی نے ایک اینٹلیون کیڑے کا مشاہدہ کیا ہے جو 61 منٹ تک مردہ ہونے کی ایکٹنگ کرتا ہے۔پروفیسر نائجل آر فرینک اور ان کی ٹیم نے اس بات پر غور کیا کہ اینٹلیون کا یہ عمل اس کے بھوکے شکاری پر کیا اثر ڈالتا ہے۔

فرینک نے بتایا کہ اینٹلیون کیڑا مردہ بن کر شکاری کا کچھ وقت ضائع کرتا ہے، ایک لحاظ سے وہ شکاری کو کہیں اور شکار تلاش کرنے کی ترغیب دیتے ہیں۔ اس طرح یہ کیڑا مردہ بن کر اپنی زندگی کو چالاکی سے محفوظ کرلیتا ہے

متعلقہ خبریں

Back to top button