نئی دہلی(ایجنسی) آل انڈیاانسٹی ٹیوٹ میڈیکل سائنس اسپتال،واقع دہلی،طبی خدمات میں سب سے اعلی مقام کاحامل فی الوقت نرسوں اوردیگرطبی عملہ کی غیرحاضری سے متاثرہیں۔میڈیاخبروں کے مطابق اسپاتل کے ۵؍ہزارنرسنگ عملہ نے بے مدت ہڑتال کااعلان کیاہے۔کویڈ۔۱۹؍ کے چلتے اس اسپتال میں نرسوں کی ہڑتال پرانسٹی ٹیوٹ کے ڈائرکٹرپروفیسررندیپ گلیریانے تشویش ظاہر کی۔اس موقع پر قلور ینس نائیٹیگل کی دہائی دیتے ہوئے پروفیسر گلیریا نے نرسوں سے اپیل کی کہ وہ اپنی ہڑتال ختم کری اور بےحال مریضوں کوسہارادیں۔نرس یونین نے ۲۳؍مطالبات پرمشتمل میمورنڈم پیش کیاہے جس میں سب سے اہم چھٹے پے کمیشن کےبقایاجات کی ادائیگی کامطالبہ ہے۔علاوہ ازیں نرس یونین نے این ڈی ٹی وی سے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ کنٹراکٹ بنیادپر بھرتی بندکرنے کامطالبہ کافی عرصہ سے چل رہاہے برخلاف اسکے گذشتہ روزہی کنٹراکٹ بنیادپربھرتی کیلئے انٹرویومنعقدکئے گئے۔اطلاعات کے مطابق ہڑتالی نرسوں نے انسٹی ٹیوٹ کے ڈائرکٹرکی اپیل پرکوئی دھیان نہیں دیا۔ہڑتال جاری ہے۔