
مدہول: (شفیع اللہ خان) باسر منڈل کے موضع کرگل میں کل اچانک 50 سے زائد دیسی مرغیاں ہلاک ہو گیں جس کی وجہ سے لوگوں میں تشویش دیکھی گئی اس کی اطلاع جیسے ہی گاوں کے افراد میں عام ہوئی لوگوں میں مختلف چہ مگویاں شروع ہوگئی اس موقع پر ڈاکٹر رویندر ویٹنری باسر نے مقام واردات پر پہنچ کر ہلاک ہوئی مرغیوںکا تفصیلی معائنہ کیا اور اس کی رپورٹ بھی متعلقہ ضلعی آفیسرس کو روانہ کر دی
انہوں نے بتایا کہ باسر منڈل کے موضع کرگل میں جو دیسی مرغیاں ہلاک ہوئیں انہوںنے بتایا کہ آر وی مرض کی وجہ سے یہ مر غیاں ہلاک ہوئیں ان ہلا ک ہوئیں مرغیوں میں برڈ فلو کی کوئی علامات ظاہر نہیں ہوئیں ڈاکٹر رویندر نے بتایا کہ اگر ان مرغیوںکو برڈ فلو ہوتا تو تمام مرغیاں ہلاک ہوتی اور اس سے قبل دیہات کے تمام پر ندے ہلاک ہوجاتے برڈ فلو کی یہ علامت ہے کہ پہلے پر ندے متاثر ہو تے ہیں بعد میں مرغیوں کے متاثر ہو نے کا اندیشہ رہتا ہے انہوں نے عوام سے بھی اپیل کی کہ وہ اس تعلق سے گھبرانے کی ضرورت نہیں ہے کیو نکہ ہلاک ہوئی مرغیاں آر وی مرض کی وجہ سے ہلاک ہوئیں ۔




