نئی دہلی: ملک میں برڈ فلو کی رپورٹس کے درمیان حکومت نے ہفتہ کے روز مشرقی دہلی کے غازی پور میں واقع مرغا مارکیٹ کو 10 دن کے لیے بند کر دیا ہے۔وزیراعلیٰ اروند کجریوال نے آج کہا کہ برڈ فلو پر دہلی حکومت تمام ضروری اقدامات کر رہی ہے اور گھبرانے یا تشویش کی کوئی بات نہیں۔انہوں نے کہا کہ صورتحال پر مسلسل نظر ہے۔