
کولکاتہ: (اردودنیا.اِن)انتخابی تاریخوں کے اعلان کے ساتھ ہی مغربی بنگال میں انتخابی گونج اٹھی ہے۔بی جے پی اسے مسلسل مذہبی ایجنڈے پرلڑنے کی کوشش کررہی ہے ۔دیکھنایہ ہے کہ الیکشن کمیشن اس پرکیانوٹس لیتاہے۔
بہارالیکشن میں بھی مذہبی منافرت کی کوشش کی گئی لیکن اس پرکیاکارروائی ہوئی،ابھی تک واضح نہیں ہے۔اترپردیش کے وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ بی جے پی کے حق میں ماحول بنانے کے لیے مغربی بنگال کے مالدہ پہنچے۔
اس دوران یوگی نے متعدد معاملات میں ممتا بنرجی حکومت کاگھیراؤکرنے کی کوشش کی ہے۔یوگی نے کہاہے کہ بنگال میں آج درگا پوجا پر پابندی عائد ہے۔ عید میں جبری طور پر گئوکشی کاسلسلہ شروع کیاگیاہے۔مغربی بنگال کے مالدہ میں ایک جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے اتر پردیش کے وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے کہاہے کہ آج جب بنگال میں افراتفری اور حالت زار نظر آتی ہے تو پورا ملک اس کا شکار ہے۔
آج بنگال میں غربت اور حالت زار ہے۔مرکزی حکومت کی فلاحی اسکیموں کو بنگال میں نافذ کرنے کی اجازت نہیں ہے۔انہوں نے کہاہے کہ بنگال میں اقتدار کے زیرانتظام جرم اور دہشت گردی نہ صرف یہاں کی سلامتی کے سامنے ہی ایک بحران پیداکررہی ہے بلکہ یہ سلامتی کو بھی چیلنج کرتی دکھائی دیتی ہے



