بنگال میں الیکشن ہے ،وہاں کوئی کرونا نہیں یوپی پنچایتی انتخابات میں مداخلت کرنا ہے ، لہٰذا یہاں کرونا بڑھ رہا ہے: اکھلیش یادو

بارہ بانکی:(اردودنیا.اِن)یوپی کے سابق وزیر اعلی اور ایس پی کے سربراہ اکھلیش یادو نے آج بی جے پی پر شدید طنز کیا اور کہا کہ بی جے پی منصوبہ بند طریقے سے کام کررہی ہے۔ بنگال میں اسمبلی انتخابات ہورہے ہیں ، لہٰذا کوئی کورونا نہیں ہے ، لیکن انتظامیہ کو یہاں پنچایتی انتخابات میں مداخلت کرنی ہے ، لہٰذا یہاں کوروناکیسز میں اضافہ ہورہاہے۔
مودی پر طنز کرتے ہوئے انہوں نے کہا بنگلہ دیش کو پاکستان سے الگ کرنے کے عمل میں انہوں نے حصہ لیا ہو۔کھلیش یادو نے مزید کہا کہ شاید ہوسکتا ہے کہ بھارت نے پاکستان کو الگ کرنے کا کام کیا ہو۔ مودی نے چینی سرحد بنانے میں بھی اپنا کردار ادا کیا ہے۔
یہ تاریخ کی بات ہے ۔بارہ بانکی ہیڈ کوارٹر میں واقع موہن لال ورما ڈگری کالج ممتاز سماجوادی رہنما بینی پرساد ورما کے مجسمے کی نقاب کشائی کے لئے مہمان خصوصی کے طور پراکھلیش یادو پہنچے تھے۔ اس دوران ایس پی کارکن اکھلیش یادو کے استقبال میں جمع ہوئے۔ اکھلیش یادو نے کہا کہ حکومت کو بتانا چاہئے کہ سب کو مفت میں یہ ویکسین کب ملے گی۔



