بین ریاستی خبریں

بنگال کے دو وزراء اور 2 دیگر رہنما رہیں گے نظربند : ناردا رشوت معاملے میں ہائی کورٹ کا حکم

کولکاتہ:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)ناردا رشوت کے معاملے میں گرفتار ممتا بنرجی کے دو وزراء فی الحال گھر میں نظر بند رہیں گے۔ کلکتہ ہائی کورٹ نے یہ حکم جمعہ کودیا ۔ ان چاروںرہنما کو رواں ہفتے کے شروع میں مرکزی تفتیشی ایجنسی سی بی آئی نے ناردا رشوت کے معاملے میں گرفتار کیا تھا۔ عدالت نے سیاستدانوں کی درخواست ضمانت کی سماعت تین رکنی بینچ کے پاس بھجوا دی ہے کیونکہ دو رکنی بنچ کے ججوں کے نظریات مختلف ہیں۔

قائم مقام چیف جسٹس راجیش بندل نے رہنماؤں کو ہائوس ایرسٹ کا حکم دیا جبکہ جسٹس ارجت بنرجی نے عبوری ضمانت کا حکم دیا۔دریں اثنا مرکزی ایجنسی سی بی آئی نے ہائوس ایریسٹ کی مخالفت کی اور فیصلے پر پابندی لگانے کا مطالبہ کیا۔سینئر وکلاء ابھیشیک سنگھوی اور سدھارتھ لوتھرا نے اپنے مؤکلوں کے لئے عبوری ضمانت کے لئے دباؤ ڈالا اور کہا کہ جتنی جلدی ہوسکے بڑی بنچ تشکیل دی جائے ، بہتر ہے کہ آج ہی ہو۔

متعلقہ خبریں

Back to top button