قومی خبریں

’بھارت اب جمہوری ملک نہیں رہا‘۔راہول گاندھی کابیان

ڈیموکریسی
Rahul gandhi

’فریڈم ہاوس‘ اور’وی ڈیموکریسی‘ کے حوالے سے راہول گاندھی کابیان

نئی دہلی: (اردودنیا.اِن)’فریڈم ہاؤس‘کے بعد ’وی ڈیموکریسی ‘نامی تنظیم کی جاری کردہ ایک رپورٹ کا حوالہ دیتے ہوئے کانگریس کے لیڈر راہل گاندھی نے جمعرات کے روزکہاہے کہ ہندوستان اب ایک جمہوری ملک نہیں رہا۔ ایک خبر کی اسکرین شاٹ شیئرکرتے ہوئے انہوں نے ٹویٹ کیاہے کہ ہندوستان اب ایک جمہوری ملک نہیں ہے۔

راہل نے جس اسکرین شاٹس کو شیئر کیا ہے اس میں ’وی ڈیموکریسی ‘کی طرف سے جاری کردہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بھارت اتنا آمرملک بن چکا ہے جتنا اب پاکستان ہے۔

اس رپورٹ میں ہندوستان کو بنگلہ دیش سے بھی بدتر بتایا گیا ہے۔امریکی تنظیم ’فریڈم ہاؤس‘کی رپورٹ کے ایک ہفتہ بعد سویڈش کے ادارہ وی ڈیموکریسی نے بھی ہندوستان میں جمہوریت کی صورتحال پر تشویش پیدا کردی ہے۔

وی ڈیموکریسی نے ہندوستان کو ’انتخابی آمریت‘ والے ممالک کی فہرست میں شامل کیا ہے۔ گذشتہ ہفتے ’فریڈم ہاؤس‘نے اپنی رپورٹ میں ہندوستان کو جزوی طور پر آزادانہ زمرے میں رکھاتھا۔حکومت ہند نے اس پر سخت رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے اس رپورٹ کوگمراہ کن ، غلط اور نامناسب قرار دیتے ہوئے مسترد کردیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button