بین ریاستی خبریں

بہار بورڈ: 10 ویں ،12 ویں اور D.El.Ed کا خصوصی امتحان کورونا کی وجہ سے ملتوی

نئی دہلی:(اردودنیا.اِن)ملک میں بڑھتے ہوئے کورونا کیسزکے پیش نظر بہار اسکول ایگزامینیشن بورڈ (بی ایس ای بی) نے مئی 2021 میں ہونے والے تینوں امتحانات کو اگلے احکامات تک ملتوی کردیا ہے۔ملتوی ہونے والے تینوں امتحانات میں انٹرمیڈیٹ کمپارٹمنٹ اسپیشل ایگزامنیشن 2021 ، میٹرک کمپارٹمنل اسپیشل ایگزام2021 اور D.El.Ed اسپیشل ایگزام 2020 ہیں۔ بی ایس ای بی کے پہلے کے اعلان کردہ پروگرام کے مطابق بی ایس ای بی انٹرمیڈیٹ کمپارٹمنٹ کا امتحان 29 اپریل سے 10 مئی تک ہونا تھا اور دسویں جماعت کے کمپارٹمنٹ امتحانات 5 سے 8 مئی تک ہونا تھا۔

D.El.Ed امتحانات 26 اپریل سے 30 اپریل تک ہونا تھا۔بہار بورڈ انٹرمیڈیٹ امتحان 2021 میں 13.50 لاکھ سے زیادہ طلبہ حاضر ہوئے ، جن میں سے 1045950 طلبہ پاس ہوئے۔ رواں سال ہونے والے بہار بورڈ کلاس دسویں کے امتحان میں مجموعی طور پر 360655 طلبہ ناکام ہوئے ہیں۔بہار بورڈ امتحان منعقد کرنے اور جلد ہی نتائج کا اعلان کرنے والی واحد ریاست ہے ۔

باقی ریاستوں میں جماعت دسویں اور بارہویں بورڈ کے امتحانات ہوں گے اور اس کے نتائج جلد ہی اعلان کردیئے جائیں گے جبکہ کچھ بورڈز نے دسویں جماعت کے بورڈ امتحانات منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا ہے اورکورونا کے بڑھتے ہوئے کیسز کی وجہ سے اگلے احکامات تک بارہویں کے امتحانات ملتوی کردیئے گئے ہیں۔ کئی ریاستی حکومتوں نے کورونا کے بڑھتے ہوئے کیسزکے پیش نظر لاک ڈاؤن کا اعلان بھی کیا ہے۔ واضح رہے کہ آج سے دہلی میں اگلے پیر تک کرفیو نافذ کردیا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button