بی ایس پی کے سابق ایم ایل اے مسٹر امر پال شرما اپنے سینکڑوں ساتھیوں کے ساتھ سماجوادی پارٹی میں شامل
لکھنؤ:(اردودنیا/ایجنسیاں)سماج وادی پارٹی کے قومی صدر اور سابق وزیر اعلی اکھلیش یادو کی موجودگی میں صاحب آباد سے بی ایس پی کے سابق ایم ایل اے مسٹر امر پال شرما اپنے سینکڑوں ساتھیوں کے ساتھ آج سماجوادی پارٹی میں شامل ہوگئے۔مسٹر امر پال شرما نے 2022 میں مسٹر اکھلیش یادو کو اتر پردیش کا دوبارہ وزیر اعلی بنانے کا عزم کیا۔
مسٹر اکھلیش یادو کی منظوری کے بعد ریاستی صدر مسٹر نریش اتم پٹیل نے آج لکھیم پور کھیری کے بی جے پی لیڈر روہت تیواری عرف لٹل اور بی جے پی لاء سیل کے ضلع سکریٹری لکھیم پور مسٹر منیش تیواری کو بھی سماج وادی پارٹی کی رکنیت دلائی۔
انہوں نے امید ظاہر کی ہے کہ ان کی آمد سے سماج وادی پارٹی کو تقویت ملے گی۔مسٹر روہت تیواری عرف لٹل اور مسٹر منیش تیواری نے مسٹر اکھلیش یادو کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کیاہے اور سال 2022 میں سماج وادی پارٹی کی اکثریت کی حکومت بنانے کے لئے پورے من سے کام کرنے کا یقین دلایا ہے۔آج گورکھپور سے تعلق رکھنے والی بھوجپوری اداکارہ محترمہ کاجل نشاد نے سماج وادی پارٹی کی پالیسیوں سے متاثر ہوکر مسٹر اکھلیش یادو سے ملاقات کی۔ اور جلد ہی سماج وادی پارٹی میں شمولیت کی خواہش کا اظہار کیا۔



