
کولکاتہ: (اردودنیا.اِن)وزیراعلیٰ ممتا بنرجی نے بی جے پی کو دنیا کی ’سب سے بڑی لوٹ مار‘ پارٹی کی حیثیت سے تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہاہے کہ اسے ریاست میں کبھی بھی اقتدار میں آنے کی اجازت نہیں دی جانی چاہیے۔مشرقی مدنا پور ضلع کے ہلدیہ میں ایک انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے ممتابنرجی نے بھی بھگوا پارٹی پر فسادات کی سازش ، لوگوں کی ہلاکت اور دلت لڑکیوں کو تشدد کا نشانہ بنانے کا الزام عائد کیاہے۔
انہوں نے کہا ہے کہ بی جے پی دنیا کی سب سے بڑی دھوکے بازہے۔ دیکھیں کہ وزیر اعظم کیئرفنڈ کے تحت کتنا پیسہ جمع کیا۔ اگرمغربی بنگال کے عوام امن اور فسادات سے پاک ریاست چاہتے ہیں توترنمول کانگریس ہی واحد آپشن ہے۔مغربی بنگال کے انتخابات 27 مارچ سے آٹھ مراحل میں ہوں گے۔



