
نئی دہلی:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)راجستھان اسمبلی کے قائد حزب اختلاف گلاب چند کٹیریا نے وزیر اعظم کے ریلیف فنڈ کے ذریعہ دیئے جانے والے وینٹی لیٹر پر سوال اٹھایا ہے۔ کٹیریا نے مرکزی وزیر صحت ڈاکٹر ہرش وردھن کو ایک خط لکھا ہے ، جس میں ان سے ادے پور کے خراب وینٹیلیٹر کی مرمت کی درخواست کی گئی ہے۔ قائد حزب اختلاف گلاب چند نے کہاہے کہ طویل وقت سے تکنیکی قلت کے سبب 95 وینٹیلیٹرز ادے پور اسٹورمیں ہیں۔
جو تکنیکی خرابی کی وجہ سے استعمال نہیں ہوسکتے ہیں۔ ایسی صورتحال میں ، انجینئروں کی ٹیم کوجتنی جلدی ممکن ہو خراب وینٹیلیٹر کو جلد سے جلد ٹھیک کرنے کے لیے بھیجاجاناچاہیے۔ تاکہ وہ وبائی مرض کے اس دور میں استعمال ہوسکیں۔کورونا وبا کی پہلی لہر کے بعد وزیر اعظم راحت فنڈ سے ملک بھر میں وینٹیلیٹرز تقسیم کیے گئے تھے جس کے تحت 95 وینٹیلیٹر مریضوں کے علاج معالجے کے لیے ادے پورکے آر این ٹی میڈیکل کالج کو دیئے گئے تھے۔لیکن 1 سال گزر جانے کے بعد ان میں سے کوئی بھی وینٹیلیٹر مریضوں کے علاج معالجے میں کام نہیں کرسکا ہے۔اس کی سب سے بڑی وجہ وینٹیلیٹر کی تکنیکی غلطی ہے۔
اس کی وجہ سے وینٹی لیٹر مریض تک صرف 150 ملی لٹر آکسیجن تک پہنچنے کے قابل ہے۔ جو ان کے لیے مہلک ہوسکتا ہے۔ جس کی وجہ سے ادے پورکے ڈاکٹر نے ان وینٹیلیٹرز کا استعمال بند کردیا۔



