بین ریاستی خبریں

بی جے پی کو کرارا جواب ،میں اسٹریٹ فائٹر ہوں ، مجھے کوئی خوف نہیں ہے: ممتا بنرجی

مغربی بنگال اسمبلی انتخاب
بنگالکولکاتہ: (اردودنیا.اِن) آئندہ کچھ ماہ میں مغربی بنگال میں اسمبلی کے انتخابا ت ہوں گے اس کیلئے ترنمول کانگریس اور بی جے پی سمیت تمام پارٹیوں نے کمرکس لی ہے ۔ بی جے پی کے پا س وہی پرانے نعرے ہیں ، تو ترنمول کانگریس ان نعروں کا بڑھ چڑھ کر جواب بھی دے رہی ہے ۔ اسی کڑی میںممتا بنرجی مرکزی کی بی جے پی پر دورخی رویے پر سوال کرتے ہوئے کہاکہ ویکسی نیشن کے لئے ہمارے یہاں 10 کروڑ لوگ ہیں ، جب کہ ہمیں صرف 3 لاکھ خوراک ہی دی گئی ہیں،مرکزی حکومت کا کہنا ہے کہ جس کمپنی کے بارے میں وہ کہیں گے ،

بی جے پی کو کرارا جواب ،میں اسٹریٹ فائٹر ہوں ، مجھے کوئی خوف نہیں ہے: ممتا بنرجی

انہیں اسی کمپنی کی دوا لینا ہوں گی ، کیا مارکیٹ میں مقابلہ ہونا چاہئے۔ممتا بنرجی نے کہا کہ میں نریندر مودی کے گھر والوں کے بارے میں بھی بتا سکتی ہوں ، امیت شاہ نے اپنے بیٹے کو کرکٹ بورڈ میں جوڑ دیا ، لیکن میں نے کبھی کچھ نہیں کہا، وہ میرا بھتیجا ہے لیکن میں ایسی سیاست پسند نہیں کرتی ۔مغربی بنگال کی وزیر اعلی ممتا بنرجی نے کہا کہ بی جے پی کے کئی ممبران ہمارے ساتھ ملے ہوئے ہیں ،

جو بی جے پی میں گئے ہیں ، وہ ہمارے لئے زیادہ اچھا ہے۔ اچھا اس وجہ سے ہے کہ ہم پہلے سے زیادہ صاف ہوگئے ہیں۔ بی جے پی تو واشنگ مشینوں میں صاف ہوئی ہے ، ہم ایسے ہی صاف ہوئے ہیں ۔ مغربی بنگال میں ہیٹ ٹرک لگانے پر ممتا بنرجی کیا کریں گی ، اس پر انہوں نے کہا کہ ہم نے پہلے ہی بہت کچھ کیا ہے۔کورونا بحران میں مرکز نے رقم ادا نہیں کی۔ اومان کے طوفان میں بھی مرکز نے پیسے نہیں دیئے۔

اس کے بعد بھی ہم عوام کی مددکرتے رہے ۔ انہوں نے کہا کہ ایم ایس ایم ای میں بنگال پہلے نمبر پر ہے اور یہ اعداد و شمار مرکزی حکومت کے فراہم کردہ ہیں۔ ہنر صنعت اورای ون گورننس میں بنگال پہلے نمبر پر ہیں۔کسان تحریک پر ممتا بنرجی نے کہا کہ حکومت کو تینوں قوانین کو واپس لینے ہوں گے،ہم کسانوں کے ساتھ ہیں۔ بنگال میں کسان اس لئے تحریک نہیں کررہے ہیں ؛کیوں کہ انہیں علم ہے کہ ٹی ایم سی حکومت ان کے ساتھ اچھا سلوک کرے گی،

ترنمول کانگریس ان کے ساتھ کھڑی ہے۔ ممتابنرجی نے کہا کہ ہم آرایس ایس سے نہیں لڑ رہے ، بلکہ ہم بی جے پی سے لڑ رہے ہیں۔ وہ ( بی جے پی )کہتے ہیں کہ ہم جو کہہ رہے ہیں وہ درست ہے ، جو نہیں مانے گا،انجام بھگتے گا۔ آج ملک کے سبھی تاجر خوف کے عالم میں زندگی گزار رہے ہیں۔

نیتا جی سبھاش چندر بوس سے متعلق پروگرام میں نعرے بازی پر ممتا بنرجی نے کہا کہ بی جے پی نے نعرے لگاتے ہوئے سبھاش چندر بوس کی توہین کی۔انہوں نے کہا کہ بی جے پی کے لوگوں کو کچھ پتہ نہیں ہے ، پھر بھی انہیں کچھ بھی کہناضروری ہوجاتاہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button