تلنگانہ کی خبریں
تدریس کوویڈ 19کے قواعد کے مطابق ہونی چاہئے، ڈائریکٹرز آف اسکول ایجوکیشن اے دیوسیناکی ہدایت
تدریس کوویڈ 19کے قواعد کے مطابق ہونی چاہئے، ڈائریکٹرز آف اسکول ایجوکیشن اے دیوسیناکی ہدایت
جنگاوُں :( محمد عابد فیصل قریشی)اسکولوں کی کشادگی کے پیش نظر ، ڈائریکٹر اسکول ایجوکیشن دیوسینا نے اسکولی منتظمین کو ہدایت کی کہ کوویڈ 19 کے قواعد پر سختی سے عمل کیا جائے۔ بروز پیر اسکول آف ایجوکیشن کے ڈائرکٹر نے ضلع کلکٹر کے نکھیلا کے ہمراہ ضلع میں اسکولوں کے دوبارہ کشادگی کا معائنہ لیا۔اس موقع پر پیمبرتی میں ضلع پریشد ہائی اسکول ، لنگالاگان پور میں کستوربا گاندھی گرلز اسکول ، بوائز ماڈل اسکول اور جنگاؤں میں سینٹ میری ہائی اسکول کا معائنہ کیا گیا۔ طلباء و اساتذہ کی حاضری کا معائنہ کیا گیا۔ کمرہ جماعتوں ، باورچی خانے کا معائنہ کیا گیا
اس موقع پر ، دیوسینا نے کہا کہ کورونا کی وجہ سے 11 ماہ کے بعد اسکول دوبارہ کھولے گئے اور صفائی کے معاملے میں تمام اقدامات کئے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ اسکولوں کے تمام کمروں کو صاف ستھرا کیا جانا چاہئے اور آس پاس کے ماحول کو صاف ستھرا رکھنا چاہئے۔ اساتذہ اور بچوں کو ماسک پہننا چاہئے اور جسمانی فاصلے برقرار رکھنا چاہئے۔ اگر چاول کا پرانا ذخیرہ ہے تو اسے فورا نکال دیا جائے اور اب فراہم کردہ چاول اور تازہ سبزیاں بچوں کو دی جائیں ۔ انہوں نے کہا کہ کھانا کھاتے وقت اور سوتے وقت طلبا کے درمیان جسمانی فاصلہ یقینی بنانے کے لئے خصوصی اقدامات کئے جائیں۔ بچوں کو ذاتی حفظان صحت اور سانیٹئزر سےمتعلق آگاہی کی جائے ۔ صابن اور سینیٹائزر دستیاب کیے جائیں۔ کہا کہ پہلا دن ہے اسلئے شاید اتنی کم تعداد ہے ۔
اس موقع پر ، دیوسینا نے کہا کہ کورونا کی وجہ سے 11 ماہ کے بعد اسکول دوبارہ کھولے گئے اور صفائی کے معاملے میں تمام اقدامات کئے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ اسکولوں کے تمام کمروں کو صاف ستھرا کیا جانا چاہئے اور آس پاس کے ماحول کو صاف ستھرا رکھنا چاہئے۔ اساتذہ اور بچوں کو ماسک پہننا چاہئے اور جسمانی فاصلے برقرار رکھنا چاہئے۔ اگر چاول کا پرانا ذخیرہ ہے تو اسے فورا نکال دیا جائے اور اب فراہم کردہ چاول اور تازہ سبزیاں بچوں کو دی جائیں ۔ انہوں نے کہا کہ کھانا کھاتے وقت اور سوتے وقت طلبا کے درمیان جسمانی فاصلہ یقینی بنانے کے لئے خصوصی اقدامات کئے جائیں۔ بچوں کو ذاتی حفظان صحت اور سانیٹئزر سےمتعلق آگاہی کی جائے ۔ صابن اور سینیٹائزر دستیاب کیے جائیں۔ کہا کہ پہلا دن ہے اسلئے شاید اتنی کم تعداد ہے ۔ تمام طلبہ جلد ہی شرکت کریں ۔ چونکہ مئی کے مہینے میں امتحانات ہونے والے ہیں اس لئے طلبا کو سخت مطالعہ کرنے اورکامیابی حاصل کرنے کی ضرورت ہے۔ ضلع کلکٹر کے نکھیل نے کہا کہ طلبا کو اسکول میں داخل ہونے سے قبل تھرمل سکینر سے ٹیسٹ کیا جائے ، جس کے لئے اسکول میں ایک اے این ایم کو مختص کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ طبی عملے کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ بچوں کی صحت کے معاملے میں کسی معمولی پریشانی کی صورت میں فوری کارروائی کریں۔ انہوں نے کہا کہ پنچایت اور بلدیاتی عملے کو صفائی ستھرائی کے ذمہ داری دی گئی ہے۔
ڈائریکٹر ایجوکیشن کے دورے کے دوران ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر ایس۔ یادیا ، جنگما منڈل تحصیلدار رویندر ، عہدیدار اور دیگر موجود تھے۔




