تلنگانہ کی خبریں

تلنگانہ :ایم جی ایم اسپتال میں کورونا سے ایک ہی دن میں 20مریضوں کی موت

حیدرآباد:(اردودنیا.اِن)تلنگانہ میں کورونا کے معاملات میں اضافہ دیکھاجارہا ہے۔اس وبا سے متاثر ہونے والوں کی تعداد جہاں بڑھ رہی ہے وہیں اس سے مرنے والوں کی تعداد میں بھی اضافہ ہورہا ہے۔گذشتہ روز تلنگانہ کے ضلع ورنگل کے ایم جی ایم اسپتال میں ایک ہی دن میں کورونا سے 20مریضوں کی موت ہوگئی۔ان میں ایسے 8مریض تھے جن کی علاج کے دوران اسپتال میں موت ہوگئی جبکہ بقیہ 12اس مرض کے آخری مرحلہ میں تھے جن کی موت ہوگئی۔

ڈاکٹرس کا کہنا ہے کہ سنگین صورتحال والے مریضوں کو اس اسپتال میں داخل کروایاجارہا ہے۔اسی دوران ریاستی وزیر ای دیاکر راو نے عوام سے اپیل کی کہ وہ کسی بھی قسم کے طبی مسائل پر فوری طور پر ایم جی ایم اسپتال سے رجوع ہوں۔

انہوں نے کہاکہ پرائیویٹ اسپتالوں میں جا کر زیادہ رقم خرچ کرنے کی ضرورت نہیں ہے بلکہ مریض علاج کے لئے ایم جی ایم پہنچیں۔دیاکر راو نے کہا کہ اس اسپتال میں تمام طرح کی سہولیات ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button