تلنگانہ کی خبریں

تلنگانہ: بیت المال کورٹلہ کو فنڈس جاری کرنے کا مطالبہ

محلہ عرفات پورہ

کورٹلہ:(محمدواسق الرحمٰن)شہر کورٹلہ میں بیت المال ویلفیر سوسائیٹی کا قیام 1994میں عمل میں لایا گیا۔بیت المال کورٹلہ سے تقریبا 600سے زائد غریب افراد میں ماہانہ 200روپئے وظیفہ اورعلاج کیلئے بھی غریب افراد کی مالی امداد کی جارہی ہے ۔اسی طرح غریب بچوں کی تعلیم کیلئے احمد علی ٹرسٹ کی جانب سے غریب بچوں میں تعلیم کا خرچ اور غریبوں میں موسم سرما میں بلانکٹس تقسیم کئے جارہے ہیں۔

محلہ عرفات پورہ

بیت المال کورٹلہ کی جانب سے کئی فلاحی خدمات انجام دیئے جارہے ہے ۔کورٹلہ کے مسلمانوں کو سو دسے نجات دلانے کیلئے بیت المال کورٹلہ کے تعاون سے ’’امانت میچولی ایڈ یڈ کوآ پریٹیو اینڈ تھرفٹ سوسائیٹی کورٹلہ ‘‘کا قیام عمل میں لایا گیا۔آج کلواکنٹلہ ودیا ساگر راو رکن اسمبلی کورٹلہ کو بیت المال کے زمہ داروں نے ایک تحریری یاداشت پیش کی جس میں دفتر بیت المال کورٹلہ کیلئے محلہ عرفات پورہ میں موجودبیت المال کی اراضی پر بلڈنگ پرمیشن اور اس کیلئے فنڈ س جاری کرنے کا مطالبہ کیا گیا جس پر رکن اسمبلی ودیا ساگر راو نے اپنی جانب سے فنڈس جاری کرتے ہوئے ہر ممکنہ اقدامات کرنے کا تیقن دیا۔

محلہ عرفات پورہ

اس موقع پرانم انیل صدر ٹی آریس پارٹی کورٹلہ ٹاون ‘سید فہیم صدر ٹی آریس پارٹی میناریٹی سیل ‘محمد بابا ‘ملاں مسعود ‘احمد عبدالقیوم ‘محمد عبدالحمید ‘ سید مظہر قاسمی صدر بیت المال کورٹلہ ‘محمد نجیب نائب صدر ‘سکریٹری محمد عبدالساجد‘محمد عبدالماجد ‘اور دیگر ذمہ داران موجود تھے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button