تلنگانہ کی خبریں

تلنگانہ میں لاک ڈاون نافذ نہیں کیاجائے گا:وزیرصحت

حیدرآباد:(اردودنیا.اِن)لاک ڈاون کی افواہوں کے درمیان تلنگانہ کے وزیرصحت ای راجندرنے واضح کیا کہ تلنگانہ میں لاک ڈاون نافذ نہیں کیا جائے گا۔ انھوں نے ریاست میں ادوات اوراکسیجن بھاری قیمتوں پرفروخت کرنے والوں کے خلاف سخت کاروائی کا انتباہ دیا ہے۔ وزیرصحت نے کہا کہ کورونا بحران کے دوران آکسیجن کی قلت سے لوگوں کی اموت ملک کیلئے باعث شرمندگی ہے اورحکومت پرسے عوام کا اعتماد ختم ہوجانے کا خدشہ ہے۔

انھوں نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے مرکزسے جنگی خطوط پرآکسیجن کی سپلائی کو یقینی بنانے کا مطالبہ کیا اورساتھ ہی ساتھ ادویات اورآکسیجن کی بڑے پیمانے پرتیاری پربھی زوردیا۔ وزیرصحت نے بتایا کہ 18 تا 45 سالہ درمیانی عمر کے افراد کیلئے 3.5 کروڑ ٹیکوں کی ضرورت ہے۔ دونوں کمپنیوں کی پیداوار6 کروڑ ہے۔

وزیرصحت نے اس سلسلہ میں مرکز سے منصوبہ سازی کرنے اورٹیکہ کی مفت فراہمی کا مطالبہ کیا۔ وزیرصحت نے بی جے پی لیڈران پرشدید نکتہ چینی کرتے ہوئے کہ وہ غیرذمہ دارانہ بیان بازی کررہے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ سب کچھ مرکز کے ہاتھ ہے توپھرریاستوں پرالزامات کیوں عائد کئے جارہے ہیں۔ انھوں نے بتایا کہ کل 19 اضلاع میں ڈائگناسٹکس ہبس کا افتتاح کیا جائے گا

متعلقہ خبریں

Back to top button