تلنگانہ کی خبریں

تلنگانہ میں کوویڈ 19کے 394نئے معاملات درج

حیدرآباد:3/جنوری (اردودنیانیوز) تلنگانہ میں کوویڈ 19کے 394نئے معاملات درج کئے گئے ہیں جس کے بعد ریاست میں معاملات کی تعداد بڑھ کر2,87,502ہوگئی ہے ۔ ریاست میں بہ حیثیت مجموعی اموات کی تعداد بڑھ کر1549ہوگئی ہے کیونکہ گذشتہ 24گھنٹوں کے دوران مزید تین اموات ہوئی ہیں۔محکمہ صحت کی جانب سے جاری کردہ بلیٹن میں کہا گیا ہے کہ ریاست میں 574افراد روبہ صحت ہوئے ہیں جس کے بعد ریاست میں اب تک اس مرض سے روبہ صحت ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 2,80,565 ہوگئی ہے ۔

ریاست میں سرگرم معاملات کی تعداد 5,388 ہے جن میں 3210مریض گھروں پر یا پھر اسپتالوں میں الگ تھلگ رکھے گئے ہیں جہاں ان کا علاج کیاجارہا ہے ۔ گذشتہ 24گھنٹوں کے دوران 40,190کوویڈ 19کے معائنے کئے گئے تاہم650نمونوں کی رپورٹس کا انتظار ہے ۔بہ حیثیت مجموعی 69,91,487 نمونوں کی جانچ ریاست میں اس مرض کے پھیلنے کے بعد سے کی گئی ہے ۔ جی ایچ ایم سی حدود میں 81نئے معاملات درج کئے گئے ہیں۔بقیہ معاملات ریاست کے دیگر اضلاع میں درج کئے گئے ۔

متعلقہ خبریں

Back to top button