
10٪ فیصد طلبہ کی آن لائن کلاسیس میں حاضری، ٹیچرس کو حاضری سے استثنیٰ کا مطالبہ
تلنگانہ:(اردودنیا.اِن)ریاست تلنگانہ میں ایس ایس سی اور دیگر امتحانات کے التواء کے بعد سے سرکاری اسکولوں کے بمشکل 10 فیصد طلبہ آن لائن کلاسیس میں حصہ لے رہے ہیں لیکن حکومت نے سرکاری ٹیچرس کو روزانہ حاضری میں کوئی رعایت نہیں دی ہے۔ ریاست میں کورونا کیسس میں اضافہ کے بعد حکومت نے ایس ایس سی اور انٹر فرسٹ ایئر کے امتحانات کو منسوخ کرتے ہوئے طلبہ کو پرموٹ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس کے علاوہ دیگر کلاسیس کے سالانہ امتحانات بھی عملاً منسوخ تصور کئے جارہے ہیں۔
حکومت نے آن لائن کلاسیس کے آغاز کیلئے سرکاری اسکولوں کے اساتذہ کو صبح 8 تا دوپہر 12:30 بجے اسکولوں میں حاضری کی ہدایت دی تھی۔ بتایا جاتا ہے کہ امتحانات کی منسوخی کے بعد بمشکل 10 فیصد طلبہ آن لائن کلاسیس میں حصہ لے رہے ہیں لیکن محکمہ تعلیم کی جانب سے سرکاری اساتذہ کو کوئی رعایت نہیں دی گئی
جس سے اساتذہ میں وباء کو لیکر خوف کا ماحول ہے۔ کیسس کی تعداد میں اضافہ کو دیکھتے ہوئے اساتذہ کا کہنا ہے کہ انہیں روزانہ اسکول میں حاضری کیلئے پابند کرنا وقت کا ضیاں ہے۔ موجودہ حالات میں ٹیچرس کو کورونا سے متاثر ہونے کا خوف لاحق ہوچکا ہے۔



