بین ریاستی خبریںجرائم و حادثات

تمل ناڈو: طالبہ کے ساتھ جنسی استحصال کے الزام میں اسکول ٹیچر گرفتار

چنئی،23؍ جون :(اردودنیا/ایجنسیاں)تمل ناڈو کے کئی تعلیمی اداروں میں جنسی طور پر ہراساں کیے جانے کی شکایات کے درمیان رامنا تھ پورم ضلع کے ایک سرکاری اسکول میں ایک دیگرمعاملہ سامنے آیا ہے۔ طالبہ کی شکایت کی بنیاد پر اسکول کے ملزم ٹیچر کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ اسکول میں سائنس کے ٹیچر نے مبینہ طور پر کوچنگ دینے کے بہانے طالبہ کا موبائل نمبر لے لیا۔

شکایت کنندہ نے بتایا کہ پھر اس نے فون کرنا اور غلط انداز میں بات کرنا شروع کردیا۔ اس کے بعد ملزم ٹیچر نے طالبہ سے خصوصی کلاسز کے لئے اپنے گھر آنے کو کہا۔ شکایت درج کرانے والی طالبہ کا کہنا ہے کہ ملزم نے دھمکی دی ہے کہ اگر اس نے انکار کیا تو وہ کم نمبر دے گا یا فیل کردے گا۔ٹیچر کی طالبہ سے گفتگو کرنے اور اسے زبردستی اپنے گھر آنے پر مجبور کرنے والی آڈیو کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

اس کلپ میں وہ کہہ رہا ہے کہ پہلے بھی کئی طالبہ ایسا کرچکی ہیں۔ کلپ میں ملزم ٹیچر نے کئی دوسری طالبات کا نام دے کر غلط تبصرے کیے۔ اس کے بعد طالبہ کے والدین حیران ہوگئے اور وہ ناراض اور غصے میں آگئے۔ مدھوکولاتھور پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا ہے اور بچوں سے جنسی جرائم سے متعلق تحفظات (پی او سی ایس او) ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا ہے۔ پولیس اس معاملے کی تحقیقات کر رہی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button