تلنگانہ کی خبریںسرورق

تنگانہ کے سرکاری ملازمین کےلیے پی آرسی کا اعلان

وظیفہ پر سبکدوشی کے وقت گریجویٹی کو 12 لاکھ سے بڑھاکر 16 لاکھ30فیصد فیٹمنٹ اور سبکدوشی کی عمر 61 سال ،یکم اپریل سے سفارشات پر عمل آوری ، اسمبلی میں چیف منسٹر کا اعلان

تلنگانہ:(اردودنیا۔اِن)وزیراعلیٰ کے چندر شیکھر راؤ نے سرکاری ملازمین اور اساتذہ کے دیرینہ مطالبہ کی تکمیل اور انتخابی وعدے پر عمل کرتے ہوئے 30 فیصد فٹمنٹ اور وظیفہ پر سبکدوشی کی عمر کو 58 سے بڑھاکر 61 کرنے کا اعلان کیا ہے ۔ تنخواہوں میں 30 فیصد فٹمنٹ اور وظیفہ پر سبکدوشی کی عمر میں تین سال اضافہ کا اعلان گریجویٹ ایم ایل سی کی دونوں نشستوں پر ٹی آر ایس کی شاندار کامیابی کے بعد ملازمین اور اساتذہ کے لئے حکومت کے تحفہ کے طور پر دیکھا جارہا ہے ۔

پی آر سی مراعات میں تمام نوعیت کے ملازمین کا احاطہ،

چیف منسٹر کے سی آر نے آج تلنگانہ قانون ساز اسمبلی میں 11 ویں پے ریویژن کمیشن پر عمل آوری کا اعلان کیا ۔ احکامات پر یکم اپریل 2021 ء سے عمل آوری ہوگی۔ چیف منسٹر کے اعلان سے 9.17 لاکھ سرکاری ملازمین کو تنخواہوں میں اضافہ اور دیگر سہولتیں حاصل ہوں گی۔ متحدہ آندھراپردیش کی سابقہ حکومتوں کے طریقہ کار کے برخلاف ٹی آر ایس حکومت نے کنٹراکٹ ، آؤٹ سورسنگ، ہوم گارڈس ، آنگن واڑی ، آشا ورکرس ، ایس ای آر پی ملازمین ، ودیا والینٹرس ، کے جی بی وی اور سرواسکشا ابھیان کے ملازمین کے لئے بھی پی آر سی سفارشات پر عمل آوری کا اعلان کیا ہے ۔

وظیفہ پر سبکدوشی کے وقت گریجویٹی کو 12 لاکھ سے بڑھاکر 16 لاکھ

گرانٹ ان ایڈ، ورک چارجڈ اور روزانہ کی تنخواہ پر کام کرنے والے ملازمین کیلئے بھی پی آر سی پر عمل کیا جائے گا ۔ چیف منسٹر نے وظیفہ پر سبکدوشی کے وقت گریجویٹی کو 12 لاکھ سے بڑھاکر 16 لاکھ کرنے کا اعلان کیا ۔ حکومت نے 15 فیصد زائد پنشن کیلئے ملازمین کی عمرکو 75 سے گھٹاکر 70 سال کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ حکومت نے کسی بھی ملازم کی اچانک موت کی صورت میں اس کے پسماندگان کو کانٹری بیوٹری پنشن اسکیم کے تحت فیملی پنشن دینے کا فیصلہ کیا ہے ۔

ملازمین میں شوہر اور بیوی کے علحدہ علحدہ اضلاع میں خدمات انجام دینے کی صورت میں حکومت نے بہت جلد بین ضلعی تبادلوں کا فیصلہ کیا ہے۔ چیف منسٹر کے اعلان سے ریاستی حکومت کے 917797 ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ ہوگا۔ سابق میں پی آر سی پر عمل آوری صرف سرکاری ملازمین کیلئے کی جاتی رہی لیکن کے سی آر حکومت نے تمام سطح کے اوور تمام نوعیت کے ملازمین کیلئے پی آر سی پر عمل کرنے کا اعلان کیا ہے ۔

ریاست میں کمزور معاشی صورتحال کے باوجود حکومت نے سرکاری ملازمین اور ٹیچرس سے خصوصی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے پی آر سی سے متعلق 12 ماہ کے بقایہ جات ادا کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ یہ بقایہ جات ریٹائرڈمنٹ بینیفٹ کے ساتھ شامل کرتے ہوئے ادا کئے جائیں گے ۔ چیف منسٹر نے اپنے بیان میں تلنگانہ تحریک کے دوران سرکاری ملازمین اور اساتذہ کے اہم رول کی ستائش کی ۔ انہوں نے کہا کہ ان کے تعاون سے حکومت ریاست میں ترقیاتی اور فلاحی اسکیمات پر عمل پیرا ہے۔ تلنگانہ کی تشکیل کے بعد حکومت نے 43 فیصد فٹمنٹ کا اعلان کیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ کورونا وبا کے نتیجہ میں ریاست کی معیشت کمزور ہوئی ہے جس کے نتیجہ میں 11 ویں پی آر سی پر عمل آوری میں تاخیر ہوئی ۔ کمزور مالی موقف کے باوجود حکومت نے ملازمین اور اساتذہ کیلئے بہتر پی آر سی کا فیصلہ کیا ہے۔ حکومت نے ملازمین ، ٹیچرس اور وظیفہ یابوں کے لئے یکساں اضافہ کا فیصلہ کیا۔ چیف منسٹر نے بتایا کہ ملازمین کی تنظیموں سے بات چیت کے بعد حکومت نے اپنی سفارشات کو قطعیت دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملازمین کی ترقی کا عمل 80 فیصد تک مکمل ہوچکا ہے ۔

باقی اہل ملازمین اور ٹیچرس کا پرموشن بہت جلد کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ مخلوعہ جائیدادوں پر تقررات کا عمل جلد شروع کیا جائے گا ۔ ملازمین کیلئے ایمپلائیز ہیلت اسکیم کے سلسلہ میں پی آر سی کی سفارشات کو دیکھتے ہوئے حکومت نے ملازمین کی تنظیموں اور سرکاری عہدیداروں پر مشتمل اسٹیرنگ کمیٹی تشکیل دی ہے۔

  آندھرا کے ٹیچرس کو واپسی کی اجازت،

حکومت نے تلنگانہ میں خدمات انجام دینے والے آندھراپردیش کے ٹیچرس کو اپنی ابائی ریاست واپس ہونے کی اجازت دے دی ہے ۔ اس سلسلہ میں بہت جلد احکامات جاری کئے جائیں گے۔ حکومت نے کے جی بی وی کے تحت خاتون اسٹاف کو تنخواہ کے علاوہ 180 دن کی مٹرنیٹی رخصت فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ چیف منسٹر نے اساتذہ ، ملازمین اور وظیفہ یابوں کیلئے مزید کئی رعایتوں کا اعلان کیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button