نئی دہلی :(اردودنیا.اِن)دہلی ہائی کورٹ نے بدھ کے روزکہاہے کہ کوویڈ۔19 کی وبا کے دوران ماسک’حفاظتی شیلڈ‘ کی طرح ہے اور نجی گاڑی میں گاڑی چلاتے ہوئے تن تنہا رہتے ہوئے بھی ماسک پہننا لازمی ہے ۔جسٹس پرتیبھا ایم سنگھ نے نجی گاڑی میں تنہا ڈرائیونگ کرتے ہوئے ماسک نہ پہننے کے چالان پر دہلی حکومت کے فیصلے میں مداخلت کرنے سے بھی انکار کیا۔
اس نے کہاہے کہ اگر صرف ایک شخص گاڑی میں بیٹھاہے تووہ بھی عوامی مقام سمجھا جائے گا۔عدالت نے کہا ہے کہ بہت سارے امکانات ہیں جن میں کار میں تنہا بیٹھا ہوا شخص باہرسے کسی سے مل سکتاہے ۔لہٰذایہ نہیں کہاجاسکتا کہ وہ شخص کار میں تنہا جارہا ہے ، اس لیے کہ کار عوامی جگہ نہیں ہوگی۔جسٹس سنگھ نے اپنے فیصلے میں کہاہے کہ یہاں تک کہ اگر گاڑی میں صرف ایک شخص موجود ہے ، تب بھی یہ ایک ’عوامی جگہ‘ ہوگی اور اسی لیے ماسک پہننا لازمی ہوگا۔لہٰذا کوئی گاڑی میں اکیلاہوتوبھی کوویڈ 19 وبا کے تناظر میں ماسک لازمی ہے یابہت سے لوگ اس میں بیٹھے ہیں۔
درخواست گزار وکلا نے استدلال کیا تھا کہ صرف عوامی مقامات پر ماسک پہننا لازمی ہے اور نجی گاڑیوں کو عوامی مقامات نہیں کہا جاسکتا۔عدالت نے کہاہے کہ عوامی مقام کی ترجمانی کوویڈ 19 وبا کے تناظر میں کی جانی چاہیے۔عدالت نے کہا ہے کہ کوویڈ 19 وبا کے تناظر میں ماسک پہننا لازمی ہے۔عدالت نے کہاہے کہ کسی شخص کو ویکسین ملی ہو یانہیں ،ہرایک شخص کے لیے ماسک پہنناضروری ہے۔



