
جانوروں کی اسمگلنگ کے شبہ میں نوجوان کا پیٹ پیٹ کر قتل ،سرپنچ سمیت 22 پر مقدمہ
رائے پور:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)چھتیس گڑھ کے ضلع گوریلا-پینڈرا مرواہی میں گاؤں کے لوگوں نے جانوروں کی اسمگلنگ کے شبہ میں ایک نوجوان کو پیٹ پیٹ کر مار ڈالا، اسی دوران 5 دیگرافراد شدید زخمی ہوئے ہیں۔ ان تمام ملزمان کو ایک جگہ باندھ کر دو دن تک لاٹھی ڈنڈے سے پیٹا گیا۔اس مارپیٹ میں ہلاک ہونے والا نوجوان مدھیہ پردیش کا رہائشی ہے۔
یہ لوگ ٹرک میں بھینس لے کر دوسرے گاؤں جارہے تھے۔ اس معاملے میں پولیس نے ضلع ممبر اور سرپنچ سمیت 22 افراد کے خلاف ایف آئی آر درج کیا ہے۔ گوریلا تھا نہ انچارج نے بتایا کہ اس معاملہ میں چھ افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق نوجوان لوکیش اپنے ساتھی وکاس کے ساتھ رات 9 بجے کے قریب چھن پانی گاؤں سے بھینس کے لئے روانہ ہوا۔ راستے میں اسے ضلع ممبر سکھ رام ملا اور بھینسوں کے بارے میں پوچھا۔
جب اس سے رسید دکھانے کو کہا گیا ، تو لوکیش نے بتایا کہ رسید یہاں نہیں ہے۔ اس کے بعد وہ بھینس لے کر آگے بڑھا۔اس کے فورا بعد ہی چھیرہٹی گھاٹ کے آگے جنگل میں ضلع ممبر سکھ رام دوبارہ 10-12 لوگوں کے ساتھ ملا ،پھر ان سب نے وکاس اور لو کیش کو مکے اور لاٹھیوں سے مار پیٹ کی ، پھر انہیں ایک جگہ عمارت میں لے گئے ، اور اہل خانہ کو فون کرنے کو کہا۔ اس پر لوکیش نے اپنے بھائی مکیش اور چچا صررت بنجارہ کو واقعے سے آگاہ کیا اور انہیں موقع پر آنے کو کہا۔
وکاس کے چچا سورت ، بھائی مکیش اور اوم پرکاش صبح 4 بجے موقع پر پہنچ گئے، انہوں نے عمارت کے کمرے کا تالا توڑکر انہیں باہر لے آئے ، اس کے بعد ملزم دوبارہ پہنچا اور سب لوگوں کوعمارت میں لے گیا اور دوبارہ لاٹھی سے مارپیٹ کی ۔ وکاس کے چچا سورت لڑائی میں بیہوش ہوگئے، جب پولیس کی کار پہنچی تو ملزمان فرار ہوچکے تھے۔ پولیس نے زخمیوں کو اسپتال میں داخل کرایا۔
جبکہ سورت کی وہیں موت ہوگئی۔پولیس نے اس معامہ میں ضلع ممبر سکھ رام سمیت22لوگوں کے خلاف مقدمہ درج کیا۔ان پر حملہ ، یرغمال اور قتل کے الزامات کا سامنا ہے، مزید ملزمان کی تلاش جاری ہے۔جبکہ دوسری جانب اسپتال میں داخل تمام زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔



