
جاپان نے کورونا وائرس کی نئی قسم کے کیسز سامنے آنے کے بعد ملک میں غیرملکیوں کے داخلے پر پابندی عائد کردی۔
جاپانی میڈیا کے مطابق نئے وائرس کی روک تھام کے لیے حکومت نے ملک میں نئے غیرملکیوں کی آمد پر پابندی کا فیصلہ کیا ہے۔
28 دسمبر سے 31 جنوری تک ملک میں غیرملکیوں کی آمد پر پابندی ہوگی۔
خیال رہے کہ جاپان میں گذشتہ روز کورونا کی نئی قسم کے چار کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔



