بین الاقوامی خبریں

جرمن چرچ: جنسی زیادتیوں کی رپورٹ پر خاموش رہے صحافی

 

 برلن :6/جنوری (ویب ڈیسک)جرمن شہر کولون میں چرچ کے عہدیداروں نے صحافیوں سے رازداری کے ایک معاہدے پر دستخط کرنے کو کہا، جس کے بعد صحافی پروگرام سے باہر چلے گئے۔ اس بریفنگ میں بچوں کے ساتھ جنسی زیادتیوں سے متعلق ایک رپورٹ پر تبادلہ خیال کرنا تھا۔ ایک ایسے وقت جب جرمنی میں کیتھولک چرچ کے عہدیدار بچوں کے ساتھ ہونے والی جنسی زیاتیوں پر ایک رپورٹ کے حوالے سے کافی پریشانی میں ہیں اور اسی امر پر تبادلہ خیال کے لیے منگل پانچ جنوری کو جرمن شہر کولون میں چرچ کے نمائندوں نے ایک پروگرام منعقد کیا تھا لیکن صحافی اس سے واک آوٹ کرگئے۔

کولون کے آرچ بشپ نے بچوں کے ساتھ ہونے والی جنسی بدسلوکیوں سے متعلق ایک غیر شائع شدہ رپورٹ پر بات چیت کے لیے پریس کانفرنس بلائی تھی۔ چرچ کے حکام اس پروگرام میں، خاص طور پر، اس رپورٹ کے طریقہ کار سے متعلق معاملات کی وضاحت کرنا چاہتے تھے۔ کولون کے آرچ بشپ رینیئر ماریا ولکی کے مطابق اس کی وجہ یہ تھی کہ بچوں کے ساتھ ہونے والی جنسی زیادتیوں پر رپورٹ کو وہ موجودہ شکل میں عوام میں پیش نہیں کرنا چاہتے تھے۔چرچ کے نمائندوں کا کہنا تھا وہ صحافیوں کو اصل رپورٹ کے بجائے اس کی ایک تبدیل شدہ شکل دکھانا چاہتے ہیں۔ اس کے لیے انہوں نے صحافیوں سے رازداری کا عہد کرنے کو کہا کہ وہ جرائم کی تفصیلات، مبینہ زیادتیوں کے مرتکبین اور اس میں ملوث چرچ کے عہدیداروں کے بارے میں تمام معلومات کو صیغہ راز میں رکھیں گے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button