بین الاقوامی خبریںسرورق

جرمنی میں مسلمانوں کی تعداد میں اضافہ،تعداد56لاکھ ہوگئی

برلن: (ایجنسیاں)حالیہ برسوں میں جرمنی میں مسلمانوں کی تعداد 5.3 سے بڑھ کر 5.6 ملین ہوگئی ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق فیڈرل آفس برائے ہجرت کے تحقیقاتی مرکز )بامف( نے جرمن معاشرے میں مسلمانوں کے سرایت کرنے کے محرکات کے بارے میں تازہ ترین مطالعاتی رپورٹ شائع کی۔ اس نئے مطالعے کومسلم لائف ان جرمنی 2020 کے عنوان سے، جرمنی کی اسلام کانفرنس کے ایما پر شائع کیا گیا۔

جرمن اسلام کانفرنس 2006 میں وجود میں آنے والا ایک ایسا پلیٹ فارم ہے جس نے جرمنی میں آباد مسلم اقلیت کے تمام گروپوں کے نمائندوں اور جرمن ریاست کے مابین مکالمت کے سلسلے کو باقاعدہ ادارے کی شکل دے دی۔فیڈرل آفس برائے ہجرت کے تحقیقاتی مرکز )بامف( کی طرف سے پیش کردہ اس تازہ ترین مطالعاتی رپوٹ سے پتا چلا کہ جرمنی کی کل آبادی میں اس وقت مسلم آبادی کا تناسب 6.4 سے 6.7 تک ہو چکا ہے۔

اس مطالعے سے پہلے جرمنی کی مسلم آبادی کے بارے میں آخری بار ایک رپورٹ 2015 میں سامنے آئی تھی۔ اس رپورٹ کے مقابلے میں 2020 کی بامف کی مطالعاتی رپوٹ کے مطابق جرمنی میں اسلام کی پیروکاروں میں 9 لاکھ افراد کا اضافہ ہوا ہے۔جرمنی میں آباد مسلم برادری کا اکیس فیصد یا پانچواں حصہ 15 سال سے کم عمر بچے یا نو عمر مسلمان ہیں۔

22 فیصد کی عمریں 15 سے 24 سال کے درمیان ہیں۔ جرمنی کی مسلم آبادی کا محض 5 فیصد 64 سال سے زیادہ عمر کے باشندے ہیں جبکہ یورپی ملک جرمنی میں آباد تمام مسلمانوں میں سے تقریبا نصف کے پاس جرمن شہریت ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button