
برلن: (ایجنسیاں)جرمنی میں کووڈ انیس کا باعث بننے والے نئے کورونا وائرس کے پھیلاؤ کی شرح میں بہت زیادہ اضافہ ہوا ہے۔ وبائی امراض کی روک تھام کے جرمن ادارے روبرٹ کوخ انسٹیٹیوٹ کے متعدی بیماریوں کے سرکردہ ماہر ڈِرک برَوکمان نے منگل کے روز برلن میں کہا کہ گزشتہ ایک ہفتے کے دوران ملک میں نئی کورونا انفیکشنز کی شرح میں بیس فیصد اضافہ ہوا۔ انہوں نے جرمن نشریاتی ادارے اے آر ڈی کو بتایا کہ جرمنی اس وقت بلاشبہ کورونا وائرس کی وبا کی تیسری لہر کے دہانے پر ہے۔



