بین ریاستی خبریں

جلگاوں :”تصوف کو ریاض درکار ہے”حضرت عثمان جوہری

جلگاوں :”تصوف کو ریاض درکار ہے”حضرت عثمان جوہری

جلگاوں (اردودنیا.اِن) مقامی خضر ملٹی پرپز سوسائٹی کے زیر اہتمام ایک اعزازی مشترکہ ادبی نشست کا انعقاد شاعر تصوف حضرت عثمان جوہری کی صدارت میں منعقد ہوا۔ اپنی صدارتی پر مغز تقریر میں موصوف نے علم تصوف علم عروض علم فنون کی اہمیت بتاتے ہوئےکہا کہ تصوف اور صوفی شاعری ریاض چاہتی ہیں ان کی باریکیاں اور تقاضے  عام اور  جدید شاعری سے مختلف ہے

جماعت اسلامی ہند,اراکین,

افتتاح مراٹھی فلم ایکٹر سہاس پنسی کر نے کیا اپنے اظہارخیال میں موصوف نے دور حاضرہ کی مسابقت اور اس میں اپنا لوہامنوانے کی تدابیر پیش کرتے ہوئے کہا کہ پرانے کو بھول جائیں نیا اچھا ہوگا۔ صاحب اعزاز صحافی محمد رفیق نے ضلع جلگاو کی علمی ادبی پیش رفت سے اطمینان کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ یہاں کے قصبات میں ادیب اور ادب نواز دونوں ہی طبقات نظر آتے ہیں۔ اغراض و مقاصد تنظیم کے صدر عقیل خان بیاولی نے پیش کۓ سعید پٹیل،عارف محمد خان،ناصر پٹھان نے افسانے، قاضی رفیق احمد راہی نے مراٹھی گیت پیش کیا،وقار پیرزادہ نے نعت مبارکہ و حمد پیش  کیں۔

رفیق پٹوے نے سریش بھٹ کی مراٹھی نعت پیش کی قبل ازیں زیان احمد نے تلاوت کلام پاک کی مشتاق بہشتی، آصف بہشتی،مصطفی خان،ڈاکٹر سجاد پٹیل،نوشاد حمید،راغب احمد نے مہمان کا استقبال کیا۔اس موقع پر نوجوان الیکٹرونک و پرنٹ میڈیا مراٹھی کے نمائندے اعجاز گلاب شاہ کا اکھیل بھارتیہ پتر کار سنگھ کے ضلعی سیکرٹری عہدہ پر تقرری پانے پر تنظیم کی طرف سے اعزاز کیاگیا۔

تو منور اکادمی سالار نگر میں منعقد ہوئ اس محفل میں علم دوست احباب نے شرکت کی نظامت رفیق پٹوے نے کیں اس موقع جماعت اسلامی ہند کی مہم "اندھیرے سے اجالے کی طرف ” کی دعوت اور اسکا لٹریچر مراٹھی زبان میں  ساجد روف نے سہاس پنشیکر کو پیش کیں۔ کامیابی کے لیے تنظیم ہذا و منور اکادمی کے اراکین نے محنت کی۔ 

متعلقہ خبریں

Back to top button