کریمنگر: (عبدالرحمٰن) جماعت اسلامی ہند شہر کریم نگر وسطی کے زیراہتمام کمبل (بلانکٹس) کی تقسیم عمل میں آئی ،شعبہ خدمت خلق کی جانب سے ہر سال کی طرح اس سال بھی 160 غرباء و مساکین میں تقسیم عمل میں آئی۔اس ضمن میں ایک پروگرام رکھا گیا اور غرباء کی ضروریات کو پورا کرنے کی اہمیت بیان کی گئی شعبہ خدمت کی جانب سے غرباء کی مختلف ضروریات پوری کی جاتی ہے جیسے شادی امداد،خوردونوش، تجدید و تدفین علاج و معالجہ اور دیگر ضروریات اور ضرورت مندوں پر خرچ کی جاتی ہے اس پروگرام کے موقع پر امیر مقامی جناب محمد عبدالحی شعیب لطیفی، معاون امیر مقامی جناب محمد عبدالفتح لطیفی صاحب، ناظم ضلع محمد خیرالدین صاحب سدبھاونامنچ کے سکریٹری جنرل جناب عبداللہ انصاری صاحب ،جناب محمد عبدالصمد انیس الدین لطیفی صاحب، اظہر صاحب، شجیع الدین صاحب کےعلاوہ مسلم و غیر مسلم غرباء کی کثیر تعداد موجود تھی۔