قومی خبریں

جموں وکشمیر اور لداخ میں بارش،برف باری کا سلسلہ جاری

 

Rain-snow-in-Kashmir-and-Himachal-phelgam
FB

سری نگر: (اردودنیا.اِن)جموں وکشمیر اور لداخ میں جاری برف باری نے معمولات زندگی کو بری طرح متاثر کیا ہے۔ گزشتہ 48 گھنٹوں سے جاری بارش اور برف باری کی وجہ سے درجہ حرارت میں کمی واقع ہوئی ہے۔ محکمہ موسمیات نے آئندہ 72 گھنٹوں تک موسم میں کوئی تبدیلی نہ ہونے کی پیش گوئی کی ہے۔گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران شمالی اور جنوبی کشمیر میں موسلا دھار بارش اور برف باری ریکارڈ کی گئی۔

گلمرگ میں تقریباً15 انچ تازہ برف باری ریکارڈ کی گئی ، جس سے سڑک کے رابطے متاثر ہوئے۔ شمالی کشمیر میں گوریز کو بانڈی پور سے منسلک کرنے والی سڑک پر سدھانہ ٹاپ پر 30 انچ ، مچھل میں 8 انچ اور کیران میں دو فٹ تازہ برف ریکارڈ کی گئی ۔جنوبی کشمیر کے پہاڑی علاقوں کلگام ، پہلگام اور شوپیاں میں شدید برف باری اور بارش کے باعث پہاڑی ندی اور نالوں میں پانی کی سطح میں اضافہ ہونا شروع ہوگیا ہے۔

تاہم ابھی تک کسی جگہ سے سیلاب کی کوئی خبر نہیں ملی ہے۔لداخ کے علاقے میں تازہ برف باری نے زوجیلا روڈ کے کھلنے کے امکان کو مزید کم کردیا ہے۔ زوجیلا میں گذشتہ 36 گھنٹوں میں 4 فٹ سے زیادہ برفباری ریکارڈ کی گئی ہے۔ جبکہ ڈراس میں ایک فٹ اور کارگل میں 2 انچ برف ریکارڈ کی گئی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button