پربھنی (سید یوسف) مرکزی وزیر برائے ریلوے پیوش گوئل نے مراٹھواڑہ اور ودربھ کے عوام کو ریلوے کی سہولیات حاصل کرنے کے لئے جن شتابدی ایکسپریس کو ممبئی تا جالنہ کے بجائے ممبئی تا ناندیڑ چلانے کے مرکزی ریلوے وزیر پیوش گوئل کو ایک میمورنڈم دیا تھا۔ بعد ازاں اس معاملہ میں راجیہ سبھا ممبر ڈاکٹر فوزیہ تحسین خان نے آج ویڈیو کانفرنس کے ذریعہ ریلوے وزیر سے ملاقات کی –
اس میٹنگ میں وزیر ریلوے پیوش گوئل نے جن شتابدی ایکسپریس کو ناندیڑ تک بڑھانے پر اتفاق ظاہر کیا اور فوری طور پر حکام کو ہدایت جاری کی ہے ۔ ڈاکٹر فوزیہ تحسین خان کی اس خصوصی نمائندگی پر علاقہ مرہٹواڑہ اور ودربھ کی عوام میں مسرت کا اظہار کیا جا رہا ہے – اور ان کے اس کاوشوں کو عوام میں سراہا جا رہا ہے – اسی طرح ڈاکٹر فوزیہ تحسین خان نے وزیر ریلوے پیوش گوئل کا خصوصی شکریہ ادا کیا ہے –