قومی خبریں

جنوب میں بی جے پی کے ہاتھ خالی،ساری کوششیں ناکام

چنئی:(اردودنیا.اِن)پانچ ریاستوں کے انتخابی نتائج میں اب یہ تصویر واضح ہوچکی ہے کہ کس کی حکومت بننے جارہی ہے۔ مغربی بنگال میں ترنمول کانگریس ایک بار پھر لوٹ رہی ہے ، جبکہ آسام میں بی جے پی نے اپنااقتداربچایاہے ۔ اس بار تمل ناڈو میں تبدیلیاں ہو رہی ہیں ، یہاں بی جے پی اتحاد پیچھے ہے۔ اسی کے ساتھ ہی ، کیرالہ میں بائیں بازو کا اتحاد بھی حکومت میں آسانی سے واپسی کررہاہے۔ یہ نتائج ظاہر کررہے ہیں کہ بی جے پی کے لیے جنوب ابھی بہت دورہے۔

ڈی ایم کے نے یہاں کانگریس کے ساتھ اتحاد میں حصہ لیا جبکہ اے آئی اے ڈی ایم کے اور بی جے پی کا اتحاد ہے۔ ای پلانیسوامی اے آئی اے ڈی ایم کے کی جے للیتا کی میراث کو آگے بڑھا رہے ہیں اور اس الیکشن میں انہوں نے بی جے پی کے ساتھ اتحاد میں وزیر اعظم نریندر مودی کا چہرہ بھی استعمال کیا۔ بی جے پی نے بھی پوری طاقت کے ساتھ تامل ناڈو میں انتخابات لڑا۔ اس کے باوجود ڈی ایم کے کی ہارہوئی ہے ۔

متعلقہ خبریں

Back to top button