جنگاؤں میں نیشنل گرل چائیلڈ ڈے،(قومی یوم برائے لڑکی ) پروگرام کا انعقاد
جنگاوُں: (محمد عابد فیصل قریشی)ضلع جنگاؤں محکمہ تحفظ اطفال عہدیدار یل روی کانت کی زیرِ صدارت جنگاؤں کے بالہ سدانم بچیوں کے ہمراہ قومی یوم برائے بچی 24 جنوری 2021 پروگرام منعقد کیا گیا.اس پروگرام میں مہمان خصوصی کے طور پر ضلعی عہدیدار برائے بہبود وخواتین , جینتی نے شرکت کی.قومی یوم برائے بچی کے ضمن میں مختلف قسم کے کھیلوں کے مقابلے منعقد کئے گئے اور جیتنے والوں کو انعامات اے نوازا گیا۔
اس موقع پر ضلعی عہدیدار برائے بہبود وخواتین محتر مہ جینتی نے لڑکیوں سے خطاب میں کہا کہ زندگی میں بلندیوں کو پرواز کرنا چاہتے ہو تو پابندی کی زندگی پر عمل پیرا ہونا چاہیے. اور محنت و مشقت سے تعلیم حاصل کرنا چاہیے. انہوں نے کہا کہ صحت کے لیے بہتر تغذیہ بخش،متوازن غذا لینا چاہیے. اسی طرز پر صحت کی حفاظت کرنا چاہیے. انہوں نے کھیلوں میں بہتر مظاہرہ کرنے والی لڑکیوں کی ہمت افزائی کی ۔
اور اجنبیوں و ناآشنا لوگوں سے ہوشیار رہنے اور خود کی حفاظت کس طرح کرنی چاہئے اسکے بارے میں تفصیلی وضاحت کی۔ اس موقع پربی آر بی کوڈینٹر پاونی نے خطاب میں کہا کہ لڑکیاں لڑکوں سے کم نہیں ہیں لڑکیاں لڑکوں کے شانہ بشانہ ہر سطح میں مسابقت کرکے اپنی قابلیت کا مظاہرہ کر رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ لڑکیاں کبھی بھی اپنے آپ کو احساس کمتری میں مبتلا نہ ہونے دیں ۔
لڑکیوں کے لیے حکومت کی متعارف کردہ تمام تراسکیمات پر روشنی ڈالی ۔ اور انہوں نے سب کو ہدایت کی کہ اعلیٰ تعلیم حاصل کر کے ترقی حاصل کرنے کی کوشش کرنی چاہیے۔ اس موقع پرمحکمہ تحفظ اطفال عہدیدار یل روی کانت نے بالا سندم کے حفظان صحت اور غذا کے بارے میں وضاحت کی اور کہا کہ لڑکیوں کی دلچسپی کے مظاہرے کے لئے ہرسال اس طرح کے کھیلوں کا انعقاد عمل میں لایا جائے گا ۔لڑکیاں کسی بھی میدان میں لڑکوں سے کم نہیں ہیں۔
اس پروگرام میں بی آر بی کوڈینٹر پاونی،جگدیش،روی، ہیما، وجئے، رانی، راج شیکھر ریڈی و دیگر عملے نے شرکت کی۔




