معذورین کیلئے معاشی بحالی اسکیم کی قطعی تاریخ میں توسیع
جنگاوُں:یکم فبروری( محمد عابد فیصل قریشی)جنگاؤں ضلعی عہدیدار برائے بہبود اطفال وخواتین معذورین و معمرین محترمہ جینتی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ معذورین کی معاشی بحالی اسکیم کے لئے درخواستوں کی وصولی کی قطعی تاریخ میں10فروری تک کی توسیع کی گئی ہے۔
حکومت نے معذورین کو روزگار فراہم کرنے کی غرض سے اور ملازمت سے متعلق بحالی اسکیم متعارف کی ہے۔ضلع میں اس سکیم کے ایک حصے کے طور پر زرعی پیشوں سے وابستہ صنعتوں کے قیام اور معذورین کو معقول آمدنی اور معمول کی زندگی کے مواقع فراہم کرنے کیلئے ضلع کے 13 یونٹوں کے لئے 9.90 لاکھ روپیئےمنظورکئے گئے ہیں۔ اس کے لئے درخواست کی آخری تاریخ میں جاریہ ماہ کی یکم سے 10 تاریخ تک کی توسیع کی گئی ہے۔




