بین الاقوامی خبریں

جوبائیڈن : نئی کابینہ کیلیے نام فائنل کر لیے

واشنگٹن:(ویب ڈیسک)امریکی میڈیا کے مطابق نومنتخب صدرجوبائیڈن نے نئی کابینہ کے لیے ناموں کی حتمی فہرست تیار کر لی ہے۔اس حوالے سے جوبائیڈن کا کہنا ہے کہ کابینہ ارکان کینام فائنل کرلیے ہیں، کابینہ کیارکان میں بیحدٹیلنٹ ہیجس پرفخرہے۔کانگریس کی جانب سے جوبائیڈن کے صدر منتخب ہونے کی توثیق کیے جانے کے بعد نومنتخب صدر 20 جنوری کو عہدے کا حلف اٹھائیں گے۔نومنتخب صدرجوبائیڈن کا کہنا ہے کہ ڈونلڈٹرمپ ملک کیلییشرمندگی کاباعث ہیں ٹرمپ کانئی انتظامیہ کی افتتاحی تقریب میں نہ آنیکافیصلہ اچھاہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پہلے ہی کہاتھاکہ ڈونلڈٹرمپ افتتاحی تقریب میں نہیں آئیں گے۔ڈونلڈٹرمپ نے ٹوئٹر پر اعلان کیا تھا کہ وہ جوبائیڈن کی حلف برداری میں شرکت نہیں کریں گے، اپنی ٹوئٹ میں انہوں نے لکھا کہ ‘ جو لوگ مجھ سے حلف برداری تقریب میں شرکت کرنے کا پوچھ رہے تھے انہیں جواب دینا چاہتا ہوں کہ میں تقریب میں شرکت نہیں کروں گا۔دوسری جانب امریکی میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ نائب صدر مائیک پنس حلف برداری کی تقریب میں شرکت کریں گے۔ جوبائیڈن کی کامیابی کا اعلان کرنے پر ٹرمپ اپنے مخلص اور قریبی ساتھی مائیک پنس نے ناراض ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button