جرائم و حادثات

جے جے اسپتال کی فٹ پاتھ پرپائی گئی لاش کامعمہ ۱۲؍گھنٹےمیں حل

جے جے اسپتال کی فٹ پاتھ پرپائی گئی لاش کامعمہ ۱۲؍گھنٹےمیں حل

کرائم نیوز
ممبئی: (اردودنیا.اِن) جے جے اسپتال گیٹ نمبر۱۲؍کی فٹ پاتھ پرخون میں لت پت بے ہوش ایک شخص کے بارے میں اطلاع ملنے پرجے جے مارگ پولس اسٹیشن کے افسران زخمی شخص کواسپتال لے گئے،لیکن داخلہ سے قبل ہی ڈاکٹروں نے اسے مردہ قراردیا۔پولس ذرائع کے مطابق بتاریخ ۲۰۲۱؍۲؍۱۶؍کوتقریباًساڑھے چاربجے یہ واقعہ پیش آیاتھا۔ابتدائی تفتیش کے دوران پولس نے قریبی علاقہ میں لگے سی سی ٹی وی کیمرے اورمعتبرخبروں کی بنیادپردوسرے دن ۱۲؍گھنٹے میں قاتل کوعرب گلی(گرانٹ روڈ)سے گرفتارکرلیا۔پولس نے جائے واردات سے ایک پتھرجس پرخون کے نشان لگے ہوئےتھے ضبط کرلیا ہے ۔ پولس ذرائع کے مطابق قاتل نے اسی پتھرسے مقتول کے سرپرکاری ضرب پہنچائی تھی۔ملزم کے خلاف تعزیرات ہندکی دفعہ ۳۰۲؍اوردیگرمتعلقہ قانون کے تحت معاملہ درج کرلیاگیاہے۔پولس کی اس کامیا ب کاروائی میں اسسٹنٹ پولس کمشنروشواس نانگرےپاٹل،ایڈیشنل پولس کمشنرستیہ نارائن چودھری،ڈپٹی پولس کمشنرششی کمارمینا،اسسٹنٹ پولس کمشنراویناش شینگٹے،سنیئرپولس انسپکٹرسبھاش بورائے، انسپکٹر یعقو ب ملا،پولس انسپکٹردھوگرے،پوار،شیواجی پاٹل،اناصاحب گادیکر،کانسٹبل ریڈیکر،لوکھنڈے،پٹھان،گاؤڑے،واگھ،وکرانت زنڈے،سوناؤنے،کامبلے،رودرونشی اورگنیش سکپال پرمشتمل دستہ نے قتل کایہ معاملہ ۱۲؍گھنٹے میں حل کرلیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button