وزیرداخلہ کا بنگال میں ممتابنرجی کیخلاف اعلان جنگ
کولکاتا: ( اردودنیا.اِن ) وزیر داخلہ امیت شاہ نے جمعرات کو مغربی بنگال کا دورہ کیا۔ کوچ بہار میں ریلی سے خطاب کرتے ہوئے امت شاہ نے کہا کہ ’پریورتن ریلی‘ وزیر اعلی ، وزیر یا ایم ایل اے کا ’پریورتن ‘ (بدلاؤ)نہیں بلکہ بنگال کی صورتحال کی تبدیلی ہے۔امت شاہ کوچ بہار سے نام نہاد’ پریورتن یاترا‘ روانہ کریں گے۔
شاہ شمالی 24 پرگنہ ضلع کے ٹھاکر نگر میں جلسہ عام سے خطاب بھی کریں گے۔امت شا ہ نے کہا وہ (ترنمول کانگریس کے لوگ) کہہ رہے ہیں کہ ہم پریوورتن یاترا کیوں کرتے ہیں؟ میں آج یہ کہنے آیا ہوں ، یہ کسی وزیر اعلی کی جگہ میں ’تبدیلی ‘پریورتن یاترا نہیں ہے، کسی بھی ممبراسمبلی کو ہرانے کے لئے یہ یا ترا نہیں کیا جارہا ہے ، بلکہ بنگال کی صورتحال کو بدلنے کے لئے یہ ایک ’پریورتن یاترا‘ ہے۔
جے شری رام سے پرہیز ، کیا یہ نعرہ پاکستان میں لگایا جائے گا: امت شاہ
امت شا ہ نے یہ بھی کہا کہ کیاآپ دراندازی سے پریشان ہیں یا نہیں؟ کیا ممتا دیدی دراندازی کو روک سکتی ہیں؟ دراندازی کو روکنے کے لئے بھی یہ پریورتن یاتراہے۔امت شاہ کے مطابق ایک بار عوام نے بی جے پی کی حکومت تشکیل میں تعاون کیا ، تو ریاست میں ایک آدمی کیا کوئی پرندہ بھی پر نہیں مارسکتا ۔
ان کے مطابق اس بار کے پریورتن یاترا پھوپھی اور بھتیجے (ممتا اور ابھیشیک بینرجی) کی بدعنوانی کے خاتمہ کاعندیہ ہے۔ امت شا ہ کے مطابق آپ نے ممتا دیدی کو بہت موقع دیا، ایک بار نریندر مودی کو موقع دیں ، ہم سونار بنگلہ بناکردم لیں گے۔
وعدہ ہے انتخابات کے اختتام تک ممتا دیدی بھی ’جئے شری رام‘ کہیں گی
میں آپ سے وعدہ کرتا ہوں کہ جب انتخابات ختم ہوں گے تب ممتا دیدی بھی ’جئے شری رام‘کہنا شروع کردیں گی۔امیت شاہ نے کہا کہ ٹی ایم سی کے غنڈوں نے اب تک 130 بی جے پی کارکنوں کو ہلاک کیا ہے ، ان کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی گئی ہے۔ ہماری حکومت کے اقتدار میں آنے کے بعد ہم ان قاتلوں کو جیل بھیجیں گے۔
سی اے اے سے اقلیتوں کی شہریت متاثر نہیں ہوگی
مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ نے کہا کہ سی اے اے کے تحت مغربی بنگال کی متوا طبقہ کو بھی ہندوستانی شہریت دینے کا عمل ایک بار پھر کورونا وائرس کے ٹیکے اندازی کا عمل ختم ہونے کے بعد شروع ہوگا۔مغربی بنگال کے باسٹین میں متوا طبقہ کی ریالی سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے اپوزیشن جماعتوں پر اقلیتوں کو شہریت ترمیمی ایکٹ کے بارے میں گمراہ کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ سی اے اے کے نفاذ سے ہندوستانی اقلیتوں کی شہریت کی حیثیت متاثر نہیں ہوگی۔امیت۔شاہ نے کہا کہ مودی حکومت نے 2018 میں وعدہ کیا تھا کہ وہ نیا شہریت کا قانون لے کر آئے گی اور جب 2019 میں بی جے پی کو اقتدار ملا تو اس قانون کو لایا گیا۔انہوں نے کہا ، 2020 میں ملک میں کورونا کی وبا کے بعد اس پر عمل درآمد کو التوا میں رکھنا پڑا۔انہوں نے ہوئے کہا کہ جیسے ہی کورونا کے ٹیکہ اندازی کا عمل ختم ہوگا۔سی اے اے کے تحت شہریت دینے کا عمل شروع ہو جائے گا۔




