بین الاقوامی خبریں

حماس کا پلڑا بھاری ہے: اسرائیلی اخبار

 دبئی:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)اسرائیل کے موقر عبرانی اخبار یدیعوت احرونوت نے دعویٰ کیا ہے کہ غزہ کی پٹی پرحالیہ حملے میں اسلامی تحریک مزاحمت ‘حماس کا پلڑا بھاری ہے۔عبرانی اخبار کے مطابق اسرائیلی فوج نے غزہ کی پٹی پر وحشیانہ بمباری کرکے بڑے پیمانے پر تباہی مچائی ہے مگر اس کے باوجود جنگ میں حماس کا پلڑا بھاری ہے۔اخبار لکھتا ہے کہ حماس نے یکے بعد دیگر کئی کامیابیاں حاصل کی ہیں۔ حماس نے بیت المقدس اور تل ابیب میں ایک ہی وقت میں بمباری کرکے اسرائیل کے بن گوریان ہوائی اڈے پر پروازیں معطل کردیں۔

اسرائیلی اخبار کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ تزویراتی طورپر حماس جو چاہتی تھی اسے حاصل ہوچکا ہے غرب اردن اور القدس میں فلسطینیوں کی نظر میں حماس کی مقبولیت اور بھی بڑھ گئی ہے۔اسرائیلی اخبار کے مطابق حماس نے سنہ 1948ء کے مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں موجود عرب آبادی کو بھی صہیونی حکومت کے خلاف نفرت پر اکسایا جس کے نتیجے میں فلسطینیوں اور اسرائیلی پولیس کے درمیان جھڑپیں ہوئی ہیں۔

اسرائیل نے پیر کو علی الصبح غزہ کی پٹی پر فضائی حملے کیے ہیں، جبکہ یہودی ریاست اور اسلامی عسکریت پسندوں کے درمیان ایک ہفتے کے تشدد میں دو سو سے زیادہ افراد جاں بحق ہوئے ہیں

متعلقہ خبریں

Back to top button