بین ریاستی خبریں

حکومت پنجاب کا اعلان: کورونا میں یتیم ہوئے بچوں کو گریجویشن سطح تک تعلیم دی جائے گی

نئی دہلی :(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)کورونا وبا کے دوران کچھ بچوں کے والدین اس دنیا کو الوداع کہہ چکے ہیں ۔ بہت ساری ریاستوں کی حکومتوں نے ان بچوں کی تعلیمی اخراجات کی ذمہ داری قبول کی ہے۔ ایسی صورتحال میں حکومت پنجاب نے بھی آگے بڑھتے ہوئے کہا کہ ان کی ریاست میں ایسے بچے جو والدین سے محروم ہوچکے ہیں یا ان کے گھر میں کوئی کمانے والا نہیں ہیں۔ انہیں گریجویشن سطح تک مفت تعلیم دی جائے گی۔

تعلیم کے تمام اخراجات حکومت برداشت کرے گی۔ اس کے ساتھ ہی سوشل سیکورٹی پنشن کے طورپر1500 روپئے ماہانہ بچوں کو دئیے جائیںگے۔ واضح رہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کیپٹن امریندر سنگھ نے یہ اطلاع دی۔ انہوں نے بتایا کہ ایسے طلبہ جنہوں نے اپنے والدین یا اہل خانہ کو کھو دیا ہے جو مہاماری میں کمانے والے شخص سے محروم ہوچکے ہیں ، انہیں اس نئی اسکیم کے تحت گریجویشن تک مفت تعلیم دی جائے گی۔

سی ایم کیپٹن امریندر سنگھ نے یہ بھی کہا کہ ایسا کرنا ریاست کا فرض ہے۔ اس سلسلے میں جاری کردہ سرکاری بیان کے مطابق 21 سال کی عمر تک یعنی گریجویشن سطح کے طلبہ کو امدادی اقدامات کیے جائیں گے۔ اس سے قبل اسکول اور کالج کی تعلیم طلبہ کے لئے مفت ہوگی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button