بین ریاستی خبریں

حکومت کورونا پر انتخابات کوترجیح دے رہی ہے،نواب ملک

اودھو ٹھاکرے نے فون کیا تو بتایا گیا ،وزیراعظم بنگال میں مصروف ہیں،نواب ملک

ممبئی:(اردودنیا.اِن)مہاراشٹرا حکومت میں وزیر اور این سی پی رہنما نواب ملک نے مرکزی حکومت پر یہ الزام لگایا ہے کہ اس نے وبا سے زیادہ بنگال انتخابات کو زیادہ اہمیت دی ہے۔ ملک نے کہا ہے کہ مہاراشٹر کے وزیراعلیٰ ادھو ٹھاکرے وزیر اعظم نریندر مودی سے فون پر بات کرنے کی کوشش کر رہے تھے ، لیکن ان کے دفتر سے بتایا گیا کہ وزیر اعظم مغربی بنگال کے دورے پر ہیں۔

اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ بی جے پی اس بحران سے نمٹنے کے بجائے انتخابات جیتنے میں زیادہ دلچسپی رکھتی ہے۔نواب ملک نے بھی ریمیڈشویر کی فراہمی پر مرکز کے خلاف سنگین الزامات عائد کیے ہیں۔ انہوں نے کہا ہے کہ مرکز کے خوف کی وجہ سے ریمیڈیشویر بنانے والی کمپنیاں مہاراشٹر میں اس کی فراہمی نہیں کررہی ہیں۔

16ایکسپورٹرس کے پاس 20لاکھ ریمیڈیسیور کے انجکشن مگر مرکزی حکومت کا انہیں فروخت سے انکار

انہوں نے کہا کہ کمپنیوں کو دھمکی دی جارہی ہے کہ اگر وہ یہ انجیکشن مہاراشٹر کو دے دیں تو ان کا لائسنس منسوخ کردیا جائے گا۔ یہ افسوسناک ہے۔ملک نے کہا ہے کہ ہندوستان میں 16 برآمد کنندگان کو 20 لاکھ ریمیڈیشویر کے انجیکشن فروخت کرنے کی اجازت نہیں ہے۔اب جب کہ مرکزی حکومت نے اس کی برآمد پر پابندی عائد کردی ہے ، وہ ملک میں اس کو فروخت کرنے کی اجازت طلب کررہے ہیں ، لیکن انہیں اجازت نہیں دی جارہی ہے۔

مہاراشٹر کوریمیڈیسیور انجکشن دینے پر مرکز کی روک، ایکسپورٹرس کے ذریعے ریاستی حکومت کواطلاع

اس صورتحال میں ، مہاراشٹرا حکومت کے پاس ان 16 برآمد کنندگان سے ریمیڈشویر(remdesivir-drug-coronavirus) کا ذخیرہ ضبط کرنے اور ضرورت مندوں کو فراہم کرنے کے سوا کوئی چارہ نہیں ہوگا۔انہوں نے مزید کہا ہے کہ مرکزی حکومت نے کہا ہے کہ ریمیڈیشویر کو صرف 7 کمپنیوں کے ذریعہ فروخت کیا جانا چاہیے جواسے تیار کررہی ہیں۔ اب یہ 7 کمپنیاں مرکز کے دباؤ میں بھی انکار کر رہی ہیں۔ اس مسئلے پر توجہ دینے کی ضرورت ہے اوراسے ریاست کے تمام سرکاری اسپتالوں میں دستیاب کیا جانا چاہیے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button