
حیدرآباد،(ایجنسیز) شہر حیدرآباد کے ”کے پی ایچ بی پولیس اسٹیشن حدود“ کی ایس ایس کالونی میں شوہر نے بیوی کا قتل کرکے لاش کو ایک تھیلے میں باندھ دیا اور فرارہوگیا۔اس خاتون کی شناخت شراونتی کے طورپر کی گئی ہے جس کا قتل کرتے ہوئے لاش کو تھیلے میں ڈال کر اس کا شوہر فرار ہوگیا۔
ایک ہفتہ پہلے اس جوڑے نے فلیٹ کرائے پر حاصل کیاتاہم منگل کو مکان مالک کو خاتون کے شوہر نے فون کرتے ہوئے اطلاع دی کہ وہ مکان خالی کررہا ہے جس کے بعد مکان کی صفائی کے لئے بعض افراد کو مالک مکان نے بھیجے ۔ان افراد کو مکان کے اندر تھیلے میں لاش نظر آئی جس کی اطلاع انہوں نے فوری طورپر مکان مالک کو دی۔مکان مالک نے پولیس کو اس خصوص میں چوکس کیا جس کے بعد پولیس وہاں پہنچی۔پولیس نے مقام واردات کا معائنہ کیا اور پنچنامہ کے بعد لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیا۔پولیس نے شبہ ظاہر کیا کہ خاتون کا قتل اس کے شوہر نے کیا اور پھر اس واردات کے بعد فرار ہوگیا۔پولیس نے اس سلسلہ میں ایک معاملہ درج کرکے جانچ شروع کردی۔



