تلنگانہ کی خبریں

خانگی ٹیچرس کے بینک کھاتو ں میں آج سے 2ہزار روپئے جمع ہونگے

کل سے 25 کیلو چاول کی اجرائی ، 1,18,004 افراد کو فائدہ ، 32 کروڑ روپئے بجٹ منظور
تلنگانہ:(اردودنیا.اِن)حکومت نے خانگی مسلمہ اسکولس کے ٹیچرس اور عملہ کو امدادی پیاکیج دینے کا جو اعلان کیا ہے ۔ستحق عملہ کا انتخاب ہوگیا ہے ، حکومت کے فیصلہ سے جملہ 1,18,004 افراد کا انتخاب کیا گیا ۔ ان میں 1,06,383 لاکھ ٹیچرس اور 11,621 نان ٹیچنگ اسٹاف ہے ۔ اس تعداد میں مزید 10 ہزار تک اضافہ ہوسکتا ہے ۔ منتخب عملہ میں 20 اپریل سے بینک کھاتوں میں راست 2ہزار روپئے جمع کئے جائیں گے ۔ 21 تا 25 اپریل تک فی کس 25 روپئے کیلو چاول تقسیم کیا جائیگا ۔
واضح رہے کہ چیف منسٹر کے سی آر نے کورونا وباء کی وجہ سے مسائل سے دوچار خانگی ٹیچنگ و نان ٹیچنگ اسٹاف کو ماہانہ 2 ہزار روپئے اور 25 کیلو چاول سربراہ کرنے کا فیصلہ کیا ۔ اس سلسلہ میں آن لائن درخواستیں وصول کرنے والے ڈی ای اوز نے اہل افراد کے انتخاب کا عمل مکمل کرلیا ۔ تیار فہرست کو اضلاع کلکٹرس سے منظوری حاصل ہوگئی ہے اور فہرست محکمہ ڈائرکٹوریٹ کو روانہ کردی گئی ہے ۔ نقدامداد کیلئے 32 کروڑ روپئے منظور کئے گئے ہیں ۔ محکمہ سیول سپلائیز نے 3.625 ٹن باریک چاول تیار رکھا ہے ۔ 33 اضلاع کے ڈی ای اوز کی جانب سے روانہ درخواستیں اتوار کو محکمہ تعلیم کے ڈائرکٹویٹ کو پہنچ گئی ہیں ۔
بینک کھاتہ ، آدھار ، فون نمبرات پر مشتمل فہرست محکمہ تعلیم کے ڈائرکٹوریٹ کے پاس محفوظ ہے ۔ اس رپورٹ کو آج محکمہ فینانس کو روانہ کیا گیا ۔ محکمہ فینانس کی منظوری کے بعد منگل سے 2 ہزار روپئے بینک کھاتوں میں جمع ہوں گے ۔ 24 اپریل تک آر ٹی پی جی ایس سے رقم بینک کھاتوں میں جمع ہوجائیگی ۔ 21 تا 25 اپریل راشن شاپس سے 25 کیلو چاول سربراہ کیا جائیگا ۔ آن لائن موصول درخواستوں کا عہدیداروں نے اتوار تک جائزہ لیا ہے اور قطعی فہرست تیار کی ہے ۔
خصوصی ٹیموں کے ذریعہ پانچ دن تک 2,06,345 درخواستوں کا جائزہ لیتے ہوئے اضلاع واری سطح پر رپورٹ تیار کی گئی ۔ ان میں ٹیچرس کے زمرے میں 1,53,525 لاکھ اور نان ٹیچنگ زمرے میں 52,820 درخواستیں وصول ہوئی جن میں 1,18,004 لاکھ درخواستوں کا انتخاب کیا گیا ۔

متعلقہ خبریں

Back to top button