دبئی:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)دبئی کے ولی عہد شہزادہ اور دبئی ایگزیکٹو کونسل کے چیئرمین شیخ حمدان بن محمد بن راشد آل مکتوم کے ہاں جڑواں بچوں کی پیدائش ہوئی ہے۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس میں کہا جارہا ہے کہ شیخ حمدان کی اہلیہ شیخا بنتِ سعید الثانی المکتوم کے ہاں جڑواں بچوں کی پیدائش ہوئی ہے، انہوں نے ایک بیٹے اور ایک بیٹی کو جنم دیا ہے۔ دبئی کے ولی عہد شہزادہ اور دبئی ایگزیکٹو کونسل کے چیئرمین شیخ حمدان بن محمد بن راشد آل مکتوم کے ہاں جڑواں بچوں کی پیدائش ہوئی ہے۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس میں کہا جارہا ہے کہ شیخ حمدان کی اہلیہ شیخا بنتِ سعید الثانی المکتوم کے ہاں جڑواں بچوں کی پیدائش ہوئی ہے، انہوں نے ایک بیٹے اور ایک بیٹی کو جنم دیا ہے۔بعد ازاں شیخ حمدان نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر نومولود کو ہاتھوں میں اٹھائے ایک دلکش تصویر بھی جاری کی۔
لله .. الحمد 💙 💗 والـمنّـة pic.twitter.com/I0tu3kfvwS
— Hamdan bin Mohammed (@HamdanMohammed) May 21, 2021
بچوں کے ساتھ تصویر شیئر کرتے ہوئے انہوں نے لکھا کہ ’سب تعریفیں اللہ ہی کے لیے ہیں۔شیخ حمدان نے پہلے اپنے انسٹاگرام اسٹوری کے ذریعے ننھے مہمانوں کی آمد کی خبر نیلے اور گلابی پیروں کی تصویر شیئر کرتے ہوئے دی۔شیخ حمدان کے ہاں جڑواں بچوں کی پیدائش کی خبر سب سے پہلے ان کی بہنوں شیخہ لطیفہ اور شیخہ مریم نے انسٹاگرام اسٹوریز کے ذریعے دی۔
خیال رہے کہ مئی 2019 میں شیخ محمد بن راشد المکتوم کے تینوں بیٹے ایک ہی روز شادی کے بندھن میں بندھے تھے۔دبئی کے ولی عہد شیخ حمدان بن محمد اور ان کے دو بھائیوں کی شادی کی مشترکہ تقریب ہوئی تھی، ا سی مناسبت سے یو اے ای میں اس وقت جشن کا سماں رہا۔



